🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو منفرد انداز میں شادی کی چوتھی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ لوگ انہیں سچ کہتے ہیں کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو اقرا عزیز ملیں۔
دونوں اداکاروں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
اداکار جوڑی نے 28 دسمبر کو شادی کی چوتھی سالگرہ منائی اور یاسر حسین نے اس موقع پر اہلیہ اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منفرد انداز میں بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
یاسر حسین نے لکھا کہ 28 دسمبر دنیا کی نصف آبادی کی شادی کی سالگرہ ہے لیکن مذکورہ تاریخ ان کے لیے بہت خاص ہے، کیوں کہ اسی دن انہیں اقرا عزیز جیسی شریک سفر ملیں۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہیں اقرا عزیز بہت تنگ کرتی ہیں اور ان کی جانب سے تنگ کرنا ہی انہیں اچھا لگتا ہے۔
یاسر حسین نے لکھا کہ اقرا عزیز غصے والے ایسے پرندے کی مانند ہیں جو غصہ کرتے ہوئے خود ہی تھک جاتا ہے۔
انہوں نے اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے اتنی محبت کرتے ہیں، جتنی ایلون مسک مریخ اور نواز شریف پائے سے کرتے ہیں اور وہ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں جتنا کہ اداکار خود سے کرتے ہیں۔
یاسر حسین نے زندگی میں آنے، جیون ساتھی بننے اور خوشیاں دینے پر اقرا عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دنیا کا خوبصورت ترین فرد قرار دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکار کی جانب سے منفرد انداز میں بیوی کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیے جانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
ٹی وی میزبان ندا یاسر نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے التجا کی کہ وہ ان کے شوہر یاسر نواز کو بھی اسی طرح کی باتیں سکھائیں۔
یاسر حسین نے ٹی وی میزبان کو جواب دیا کہ انہوں نے ان کے شوہر سے ہی یہ باتیں سیکھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
آئی آر جی سی کی جاسوسی مخالف کارروائی سے انگلینڈ تباہ
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جیمز کلیورلی نے حالیہ مہینوں میں
دسمبر
ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ترک صدر اور اس
اکتوبر
گینٹز نے نکی ہیلی کے ساتھ گفتگو میں رفح میں حماس کو تباہ کرنے پر زور دیا
🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: CNN نے رپورٹ کیا کہ ملاقات کے دوران، جو تل
مئی
ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے فوجی عدالتوں کے کیس میں ریمارکس
🗓️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندو خیل
مارچ
صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر
جولائی
ننکانہ صاحب واقعہ میں پولیس نے 60 افراد کو گرفتار کرلیا
🗓️ 13 فروری 2023ننکانہ صاحب: (سچ خبریں) ننکانہ صاحب پولیس نے تھانے کے باہر ایک
فروری
کورونا کی روک تھام کے لئے کل سے نئی پابندیاں عائد
🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ،
ستمبر
ایران امریکی پابندیوں کے باوجود افغان مہاجرین کا میزبان
🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں: کابل میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ ایران جابرانہ پابندیوں
جون