?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر فیشن ٹرینڈ بن جانے کے بعد ’فرشی شلوار‘ پہن کر اپنے گیم شو میں شرکت کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے رمضان گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر آگئے اور ساتھ ہی انہوں نے شلوار کو ہوادار بھی قرار دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والے اداکار اعجاز اسلم اور کرکٹر شعیب ملک سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ’فرشی شلوار‘ کیوں نہیں پہن کر آئے؟
ان کے سوال پر اعجاز اسلم نے بتایا کہ پہلے انہوں نے بھی سوچا کہ وہ ’فرشی شلوار‘ پہن کر جاتے ہیں لیکن پھر انہوں نے فیصلہ موخر کردیا۔
ان کی بات پر فہد مصطفیٰ نے انہیں بتایا کہ ’فرشی شلوار‘ پہننے کے فوائد ہیں، یہ اچھی اور ہوادار ہے، انہیں ہوا لگ رہی ہے۔
فہد مصطفیٰ کی بات پر اعجاز اسلم نے اپنی شلوار کو بھی ہوادار قرار دیا۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے ’فرشی شلوار‘ پہن کر ٹی وی شو میں آنے اور ان کی جانب سے شلوار کو ہوادار قرار دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
اس سے قبل چند دن پہلے بھی فہد مصطفیٰ نے اسی پروگرام میں ’فرشی شلوار‘ کا ذکر کیا تھا۔
چند دن قبل فہد مصطفیٰ نے شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ فرشی شلوار کیا ہے جو آج کل وائرل ہو رہی ہے؟
ان کے سوال پر شائستہ لودھی نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں جو بڑے پانچوں والی شلوار ہوتی تھی، اسے فرشی شلوار کہتے تھے اور وہ آج کل دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے ’فرشی شلوار‘ پر بات کرنے سے قبل سوشل میڈیا میمز میں فرشی شلوار پر بحث کی گئی اور ہر کسی نے عزم کا اعادہ کیا کہ اس عید پر وہ فرشی شلوار ہی پہنیں گے۔
فرشی شلوار سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ پہلی بار ایسی شلواریں 1980 میں مرد حضرات کے لیے متعارف ہوئی تھیں، بعد ازاں انہیں خواتین کے لیے بھی متعارف کرایا گیا۔
’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ اور فیشن کو چالیس سال قبل کا بہترین فیشن مانا جاتا ہے اور اب سوشل میڈیا پر دوبارہ پرانے فیشن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے اس بار عید الفطر کے موقع پر ’فرشی شلوار‘ کے ساتھ ملبوسات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو وزارت جنگ کے بنکر کی گہرائی سے: ہم کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمن پر حملے کے ردعمل
ستمبر
انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مئی
جنوبی افریقہ میں حالات شدید کشیدہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 14 جولائی 2021جنوبی افریقہ (سچ خبریں) جنوبی افریقہ میں سابق صدر کے خلاف فیصلہ
جولائی
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کے ہونے کا کوئی ثبوت نہیں : سی آئی اے کے سربراہ کا اعتراف
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے
دسمبر
ازبکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم
فروری
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں
اپریل
نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کو صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست