فردین خان کی ایک دہائی کے بعد کی فلموں میں واپسی

فردین خان کی  ایک دہائی کی کے بعد کی فلموں میں واپسی

?️

ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار فردین خان تقریباً ایک دہائی کے بعد اپنے  وزن میں حیران کن تبدیلی کے بعد ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم میں واپس آرہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جو ڈونگری کے چالز اور ممبئی کی بلند و بالاعمارتوں کے درمیان تصادم پر مبنی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردین خان فلم ‘وسفوٹ’ میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔فلم ‘وسفوٹ’ 2012 میں ریلیز ہونے والی وینزویلا کی فلم ‘راک، پیپر، سیسرز’ کا ری میک ہے جسے 85ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ فارن لینگویج آسکر کے لیے نامزد کیا گیاتھا۔وسفوٹ کی شوٹنگ رواں ماہ کے اواخر تک شروع کی جائے گی۔

مذکورہ فلم سے بولی وڈ میں فردین خان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے سنجے گپتا نے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں کہ فردین اور رتیش اس انتہائی خاص پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے’۔انہوں نے کہا کہ فلم کے حوالے سے کام جاری ہے اور رواں ماہ کےآخر میں وسفورٹ کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا، ہم اس کی تیاری کررہے ہیں۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جو ڈونگری کے چالز اور ممبئی کی بلند و بالاعمارتوں کے درمیان تصادم پر مبنی ہے۔فردین اور رتیش دیش مکھ ، جو ‘ہے بے بی’ کے 14 سال بعد اسکرین کریں گے ، فلم میں دشمن کے طور پر نظر آئیں گے۔

فردین خان آخری بار 2010 کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دولہا مل گیا‘ میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، جونی لیور اور اشیتا شرما کے ساتھ رومانٹک کامیڈی کردار میں دکھائی دیے تھے۔انہوں نے اگرچہ ایکشن، ہارر اور تھرلر فلموں میں بھی کام کیا تاہم انہیں ان کی رومانٹک کامیڈی اداکاری کی وجہ سے منفرد حیثیت حاصل رہی۔فردین خان نے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد فیروز خان کے ساتھ 1998 کی فلم ‘پریم اگن’ سے کیا تھا، انہوں نے والد کے ساتھ ایک اور فلم جانشین میں بھی اداکاری کی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا وقت پورا ہو چکا ہے

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس سمیت

واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی

بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر

?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریپبلکن سینیٹر نے امریکی صدر جو

ریاض، چین اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کا میزبان

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی میزبانی میں 10ویں چین-عرب ورلڈ بزنس کانفرنس شروع

دوائی کے بجائے چاکلیٹ؛ تل ابیب دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: قدس نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست ضروری

روسی تجزیہ کار: ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی تھی

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ

فوجی کمان کی تبدیلی سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، اہم فیصلے متوقع

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ

پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے