فردوس جمال سے شو میں باتیں اگلوائی گئیں، بشریٰ انصاری

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی شو میں فردوس جمال سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ان کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر انہیں سب سے زیادہ ان کی عمر کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی اداکاری اور کیریئر شاندار رہا ہے، اس لیے لوگوں کو اور کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو انہیں عمر کے طعنے دینے لگتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ کسی کو بھی عمر، جسامت، رنگت اور لباس پر طعنے نہیں دیے جانے چاہئیں، یہ غلط عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید انہیں عمر کے طعنے دینے والوں کو لگتا ہے کہ وہ ان کے طعنوں سے چھپ جائیں گی یا پھر وہ ان کے طعنوں سے جوان ہوجائیں گی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

انہوں نے فردوس جمال کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ انتہائی شاندار اور سینیئر اداکار ہیں، انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا ہوا ہے لیکن ٹی وی پروگرام میں ان سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

ان کے مطابق اگر فردوس جمال نے ماضی میں غلطی سے کوئی بات کہ دی تھی تو لازمی نہیں تھا کہ اسی بات کو دوبارہ دہرایا جاتا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ فردوس جمال سے پرانی بات اگلوائی گئی تاکہ لوگ اس بات کو مزید اچھالیں اور ہنگامہ بنے۔

خیال رہے کہ فردوس جمال نے اگست میں ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال پر ایک بار پھر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر کھل کر تنقید کی تھی۔

پروگرام کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان عمر رسیدہ ہو چکی ہیں، اب اگر وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں، انہیں ہیروئن نہیں بلکہ دوسرے کرداروں میں آنا چاہیے۔

اسی طرح انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہیں ڈاکو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے وسائل استعمال کرکے خود سے اچھے اداکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے۔

فردوس جمال کو جب بتایا گیا کہ وہ ہمایوں سعید ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ پیسے تو طوائف بھی لیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ایک خطرناک شخص کو متعدد ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا

?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی شہر کولوراڈو میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا

امریکی امداد بند ہوگی تو یوکرین کا کیا حشر ہوگا؟یوکرینی صدر کا انتباہ

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے ایک بار پھر امریکی امداد

مشی خان کی حکومت پر شدید تنقید

?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے موجودہ حکومت 

فرانس کو سیکورٹی کے مسائل کا سامنا 

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:180 ڈگری کے موڑ میں جب سے موجودہ حکومتوں نے گزشتہ

استعفے کی بات پی ڈی ایم کی بنتے ہی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمٰن

?️ 19 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک

بھارت پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لے گا

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اس سال کے آخر میں ایس سی او

مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں

عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا

?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے