?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے ہمیں مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔کیا جنگ بندی صرف ایک دکھاوا تھا؟
عدنان صدیقی نے نئی اسرائیلی حکومت کے آنے کے بعد غزہ کی پٹی پر پھر سے بمباری کاسلسلہ شروع ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’جنگ بندی کا کیا ہوا؟ کیا وہ صرف ایک دکھاوا تھا؟۔
اداکار نے غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، ہمیں اس کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے۔واضح رہے کہ نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحیت کے لئے پرعزم ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کی مختلف مشہور شخصیات نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے جن میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز، اداکارہ اشنا شاہ ، نور بخاری اور کچھ دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
جون
ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں: خواجہ سعد رفیق
?️ 17 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق
نومبر
اگلی ٹرمپ انتظامیہ اور بن سلمان کے تعلقات
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے کہا کہ آئندہ ممکنہ
ستمبر
ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی
جنوری
بھارت پاکستان شطرنج؛ کس کا دماغ پڑھنا بہتر ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ
مئی
شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی
مارچ
ایران کا یونانی بحری قزاقی کا جواب
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے ایتھنز بحری قزاقی کے بدلے میں خلیج فارس میں
مئی
گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف
?️ 24 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے
اگست