علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: یاسر نواز

علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: یاسر نواز

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے اہم  انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگئے اور پچھتانے لگے تھے۔ کیونکہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا کہ ’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔‘ندا یاسر نے مزید کہا کہ ’بطورِ ہدایت کار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

دوسری جانب یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔‘یاسر نواز نے کہا کہ ’جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے اور میں اسی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔‘واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے غیرقانونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

?️ 27 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے

کیا امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے؟

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ

آسٹریائی اخبار کی امریکی میڈیا کے ساتھ ٹرمپ کی شام کی ضیافت کی مختلف روایت

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: آسٹریائی اخبار "ڈیر سٹینڈرڈ” نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی

ٹرمپ نے قانونی شکست کے بعد دوبارہ ٹیرف جنگ شروع کر دی

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے فروری میں امریکی

پی پی 289 ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

?️ 12 دسمبر 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پی پی 289 ضمنی انتخاب کے لیے

صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: یمن پر اقتصادی دباؤ باہمی ردعمل لائے گا

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:  یمن میں سعودی کرائے کی اور کٹھ پتلی حکومت نے

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بی آئی ایس پی کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی۔ آصفہ بھٹو

?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو

قطر پر حملہ عالمی قوانین، سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ

?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ قطر پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے