عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال ’گریمی‘ ایوارڈز کے لیےدو بار نامزد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں ہیں، اس بار وہ دو کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہیں۔

گریمی ایوارڈز’ میوزک کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے، جس کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے۔

سال 2024 میں ’گریمی‘ کی 66 ویں سالانہ تقریب ہوگی، جس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 4 فروری 2024 کو ہوگا۔

اس بار ایوارڈز کے لیے 94 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سے ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ آلٹرنیٹوو جاز البم‘ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

66ویں گریمی میں 7 بار نامزد ہونے کے ساتھ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ گریمی ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ نامزد ہونے والی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

ٹیلر سوفٹ کو ’گریمی‘ کی تین بڑی کیٹگریز ’ریکارڈ آف دی ایئر، ایلبم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر‘ میں نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیلر سوفٹ اگر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو تو وہ چار بار سال کا بہترین البم جیتنے والی پہلی فنکارہ بن جائیں گی۔

مجموعی طور پر ٹیلر سوفٹ نے 7 نامزدگیاں حاصل کیں جب کہ دیگر اہم گلوکاروں نے بھی 6 اور 7 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی گلوکارہ لانا ڈیل ری اور دعا لیپا سال کے بہترین گانے کے لیے نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

امریکی گلوکارہ بلی ایلش، جون بٹسٹ اور ایس زیڈ اے بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ گریمی ایوارڈ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ بھی شامل ہیں۔

عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا۔

دوسری بار انہیں سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

اب انہیں مسلسل تیسرے سال ایک بار پھر گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، لیکن اس بار وہ حیران کن طور پر دو کیٹیگریز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

ان میں بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’شیڈو فورسز‘ نامی البم تیار کیا تھا۔

اس کے علاوہ بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’لوو ان اگزائل‘ Love in exile نامی البم تیار کیا تھا۔

’گریمی ایوارڈز‘ جیتنے والوں کو آئندہ برس فروری کے شروع میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

?️ 22 ستمبر 2025نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ

ہیرس نے اپنے اقتصادی منصوبے کی نقاب کشائی کی

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: 5 نومبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک

نیتن یاہو نے وزیر اعظم کے دفتر میں رکھی ہوئی اہم دستاویزات کو غائب کرادیا

?️ 19 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

حماس اور اسلامی جہاد کا قاہرہ کا دورہ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے

اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی

ٹیکس فائلرز کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی قائم

?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے

جنوبی غزہ میں صیہونی جنگی کشتیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بیت المقدس کی قابض حکومت کی کئی جنگی کشتیوں نے جمعرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے