عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کر کے انکشاف کیا ہےکہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اُنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔اُنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا پِگ( پالتوکتّا) بدمعاش اُن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی  طرح اُس کا ساتھ اچھا تھا‘۔اداکارہ نے لکھا کہ’اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعےاحساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں‘۔

البتہ اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور انڈسٹری  سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عتیقہ کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

فلسطینی عوام نے صہیونی دشمن کے دبدبے کو تباہ کر دیا ہے: ابو مرزوق

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      تحریک حماس کے بیرون ملک دفتر کے نائب

امریکہ میں کساد بازاری

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ایک بیان میں

صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے

 اردوغان کی الجولانی کے دہشت گردوں کی حمایت، شام میں قتل عام پر خاموشی  

?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں جاری

2 اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے جنوبی علاقوں

دنیا بھر کے صارفین اسرائیلی دہشت گردی پر خوش ہیں: ایران کا شکر گزار ہے

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے سوشل نیٹ ورکس پر صارفین نے صیہونیوں

نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی

نیتن یاہو کے دفتر کا دعویٰ: ہم ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو فوری طور پر نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبرین: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے