?️
سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ سناتے ہوئے بتایا ہےکہ اداکار شاہ رخ خان نے انہیں ایک لیپ ٹاپ گفٹ کیا تھا جو کبھی آن ہی نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے حال ہی میں ٹیکنالوجی اور لیڈر شپ سمٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ ٹیکنالوجی سے اتنا لگاؤ نہیں رکھتے تھے لیکن شاہ رخ خان انہیں ٹیکنا لوجی کی طرف لے کر آئے، میرا ٹیکنالوجی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔
تقریب میں انہوں نے ایک مزاحیہ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 1996 میں شاہ رخ خان اور میں امریکا اور برطانیہ میں ٹیکنالوجی پر ایک شو کر رہے تھے اور اس وقت شاہ رخ خان ٹیکنالوجی سے بہت واقف رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
انہوں نے بتایا کہ ایک کمپنی نے اس وقت ایک نیا لیپ ٹاپ نکالا جس پر شاہ رخ خان نے انہیں لیپ ٹاپ لینے کا مشورہ دیا،میں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا مجھے کیا ضرورت ہے کمپیوٹر کی تو اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ تو سمجھ نہیں رہا، اس میں تو دفتر کی چیزیں ڈال، یہ ڈال وہ ڈال اور مجھے بہت سمجھایا تو میں نے کہا جو تو لے گا اپنے لیے وہی میرے لیے لے لینا۔
مزید پڑھیں: خدا عطاکردہ نعمتیں چھین بھی سکتا ہے: شاہ رخ خان
عامر خان نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں لیپ ٹاپ دیا جو انہوں نے پانچ سال تک استعمال ہی نہیں کیا اور جب پانچ سال بعد میں نے ایک نیا منیجر رکھا تو وہ بولا سر میں نے آپ کا ایک لیپ ٹاپ دیکھا ہے، وہ پڑا رہتا ہے کیا میں اسے استعمال کرسکتا ہوں؟ جس پر میں نے ہامی بھری اور کہا پلیز اسے استعمال کرو۔
عامر خان نے اپنی بات کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ جب منیجر نے لیپ ٹاپ آن کیا تو وہ آن ہی نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
نئے معاہدے میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے: نیویارک ٹائمز
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے تین ایرانی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ
مئی
یوکرین کے بارے میں ٹرمپ نے بھی عقلمندی کی بات کی
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن
جولائی
بحرین کا عوامی انقلاب آزادی کا پیش خیمہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے عوامی انقلاب کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر بحرینی
فروری
قطر کے موجودہ مذاکرات ایک نئے معاہدے پر مرکوز
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر
نومبر
بائیڈن کا صیہونیوں اور یوکرین کے لیے نیا تحفہ
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن امریکی
اکتوبر
یہودی نئے سال کے موقع پر مسجد الاقصیٰ میں پابندیاں مزید سخت، 480 صہیونی آبادکاروں کا دھاوا
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:یہودی نئے سال اور مذہبی تہواروں کے موقع پر صہیونی فوج
ستمبر
وفاقی حکومت کا سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلان
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
نومبر
پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)
اکتوبر