کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات میں رہنے اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ انہوں نے اُس وقت کو بہت انجوائے کیا، ہر کام دل سے کیے جس کا انہیں کوئی افسوس نہیں لیکن اب وہ سمجھدار ہوگئی ہیں،’میرے خیال میں رومانوی تعلقات نازک ہوتے ہیں انہیں سوشل میڈیا سے محفوظ رکھنا چاہیے‘۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات، سوشل میڈیا ٹرولنگ، ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے ماضی میں ہونے تنازعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تنازعات کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر بُرا اثر پڑا، ’انہی تنازعات نے مجھے آج بہتر انسان بنایا ہے۔
ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا شیئر کرنا ہے اور کس چیز کو پرائیویٹ رکھنا ہے، اب میں وہی کرتی ہوں جو میرے لیے ٹھیک لگتا ہے، رومانوی رشتوں کو تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ نازک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی رشتے مثال کے طور پر کسی سے رومانوی تعلقات انتہائی نازک ہوتے ہیں، یہ سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کرنے چاہیے، اور پھر اگر بریک اَپ ہوجائے تو صارفین اسے نارمل نہیں سمجھتے۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ رومانوی تعلقات بہت نازک ہوتے ہیں، انہیں محفوظ رکھنا چاہیے، میں سمجھتی ہوں کہ ایسے تعلقات کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنا چاہیے، تاکہ یہ مرحلہ صرف آپ انجوائے کرسکیں اور خوش رہ سکیں۔
اس دوران انہوں نے گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات کے بارے میں بھی بات کی، احمد علی بٹ نے سوال پوچھا کہ ماضی میں آپ کے (عاصم اظہر سے) تعلقات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پبلک تھے، کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ یہ منفی حصہ تھا جہاں آپ نے لوگوں کو اس بارے میں بات کرنے کا موقع دیا؟
جس پر ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ماضی کے اچھے لمحات کو انجوائے کیا جس پر کوئی افسوس نہیں، لیکن اس تعلق میں رہتے ہوئے مشکل لمحات سے بھی گزری لیکن میں انہیں تبدیل نہیں کرسکتی اور اس پر بھی مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ اُس وقت مجھ میں جتنی عقل و سمجھ تھی اس حساب سے فیصلے کیے، اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں، اُس وقت میں بہت خوش تھی، ہر کام دل سے کررہی تھی۔
سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کے منفی کمنٹس پر توجہ نہیں دیتیں اور نہ ہی ایسے تبصرے ان پر منفی اثر کرتے ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا سوشل میڈیا پر خفیہ اکاونٹ بھی ہے جسے ان کے مداح بھی فالو کرتے ہیں لیکن یہ اکاونٹ ان کے اپنے نام سے نہیں ہے، ’خفیہ اکاونٹ میں اپنی تصاویر پہلے وہاں پوسٹ کرکے مشورہ لیتی ہوں کہ فلاح تصویر پبلک اکاونٹ میں پوسٹ کروں یا نہیں۔‘
یاد رہے کہ 2019 میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کرنے والے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آئے روز دونوں کی رومانوی تصاویر بھی گردش کرتی رہیں اور مداحوں نے مان لیا تھا کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔
تاہم 2020 میں دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان نجی تعلقات نہیں بلکہ صرف اچھے دوست ہیں، جس کے کچھ عرصے بعد عاصم اظہر نے ماڈل اور اداکارہ میرب سے منگنی کرلی تھی۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، گورنر پنجاب
مارچ
امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک شروع
فروری
حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم
فروری
مزاحمت کو محاصرے اور پابندیوں سے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا:حزب اللہ
دسمبر
ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کیا ہوا؟
مئی
’بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میرے ڈرامے کی کاپی ہے‘
اپریل
کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 141 افرادکا انتقال
اگست
وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
جولائی