?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار طلحہ انجم کے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس پر اداکار علی رحمٰن خان نے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حساس حالات میں ایسے معاملات سے دور رہنا بہتر ہے۔
گزشتہ دنوں طلحہ انجم کی جانب سے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
گلوکار نے تنقید کے ردعمل میں کہا کہ ان کے دل میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ان کے فن کے لیے کوئی سرحد نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع پیدا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے۔
حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے پروگرام ’رائز اینڈ شائن‘ میں علی رحمٰن خان کو مدعو کیا اور ان سے طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے پر بات کی۔
نادیہ خان نے کہا کہ طلحہ انجم نے کنسرٹ کے دوران ایک ایسے ملک کا جھنڈا لہرایا جس کے دل میں پاکستان کے لیے نفرت بھری ہوئی ہے، جو ہمارے ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور پانی کے معاملے میں بھی اس کا رویہ درست نہیں۔
میزبان نے اس معاملے پر علی رحمٰن خان سے سوال کیا کہ وہ اس معاملے کو کیسے دیکھتے ہیں۔
علی رحمٰن خان نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پورے معاملے سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان موجودہ حساس معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہی کہنا چاہتے ہیں کہ فنکار کو اس قسم کے معاملات سے خود کو دور رہنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی آزادی کے لیے مقاومت کو آگے بڑھانا ضروری
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے
جنوری
قتل کے حکم عراق کے باہر سے ملتے ہیں:عراقی سیاسی تنظیم
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رکن نے کہا کہ اس
نومبر
صورتحال گورنر راج لگانے کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چند لوگ
نومبر
صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس
اپریل
اسلامی انقلاب نے ایران کو انحصار سے نجات دلائی:انصاراللہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اسلامی انقلاب کی
فروری
جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا محرم کے حوالہ سے بھارتی حکام سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
جولائی
مینڈیٹ چور اقتدار میں بٹھائے جائیں تو انہیں بوٹ چاٹ کر چٹخارے لینے اور بے مغز بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ) تحریک انصاف نے وزیر اعظم پر الزام
اکتوبر
صیہونیوں کا غزہ میں جرائم پیشہ گروہوں کا سہارہ
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم اور
جون