?️
کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے عورت مارچ کو فنڈنگ کے دعوے کرنے کے بعد ان سے شواہد مانگ لیے۔
احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سماجی رہنما کنول چیمہ کو مدعو کیا تھا، جہاں دونوں نے فیمنزم پر بھی بات کی۔
فیمنزم کیا ہے کہ سوال پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حد سے زیادہ بے حیائی فیمنزم نہیں اور نہ ہی عورتوں کی جانب سے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرے کرنے کو فیمنزم کا نام دیا جا سکتا ہے۔
ان کی بات پر جب احمد علی بٹ نے کہا کہ خواتین کہتی ہیں ’میرا جسم، میری مرضی‘ اس پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف نعرہ نہیں، اس میں اور بھی بہت ساری چیزیں آ جاتی ہیں، جیسا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی، وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیں گی، وغیرہ۔
کنول چیمہ کی بات کے دوران ہی احمد علی بٹ نے کہا کہ جس طرح ’می ٹو مہم‘ کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا، اسی طرح ’عورت مارچ‘ کا حقیقی خیال بھی ہائی جیک کرلیا گیا۔
احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ اب تو اس کے شواہد بھی موجود ہیں کہ عورت مارچ جیسی مہمات کو بھاری فنڈنگ ہوتی ہے تاکہ وہ پاکستانی معاشرے اور خاندانی نظام کو خراب کرسکیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ فیمنزم نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ جتنی طاقت اور حقوق مذہب اسلام نے عورت کو دیے ہیں، اتنے کسی اور مذہب نے نہیں دیے، ان کی بات پر کنول چیمہ نے ان سے اتفاق بھی کیا۔
احمد علی بٹ کی جانب سے ’عورت مارچ‘ کو بہت زیادہ فنڈنگ ملنے کی بات پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف انہیں آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ان سے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے شواہد بھی مانگ لیے۔
احمد علی بٹ کے دعوے پر تنقید کرنے والی فریحہ الطاف بھی شامل تھیں، انہوں نے میزبان کے دعوے پر اپنے رد عمل میں اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ایک روشن خیال اداکار نے ایسا دعوہ کیا۔
صائم صادق نے بھی احمد علی بٹ کےدعوے پر سوال اٹھایا اور ان سے عورت مارچ کو غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت مانگے۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی احمد علی بٹ کے دعوے پر تبصرے کرتے ہوئے ان سے عورت مارچ کو غیر ملکی اور بہت زیادہ فنڈنگ ملنے کے شواہد مانگے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق
اکتوبر
سعودی عرب دنیا میں ظلم کی علامت بن چکا ہے:نیویارک ٹائمز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی
فروری
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک
نومبر
ملتان میں بھی کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی
?️ 19 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملتان میں بھی کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسین کی
جون
لندن یوکرین کو اپاچی ہیلی کاپٹر بھیجنے کے مخمصے میں
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے یوکرین کو اپاچی AH64 حملہ آور ہیلی کاپٹروں
جنوری
امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے
ستمبر
ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے قریب ہیں : بلنکن
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اپنے
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں حماس کے مزید 3 لیڈر گرفتار
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطین کے قومی انتخابات میں اسلامی مزاحمتی تحریک
اپریل