?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں اور محبت کا دوسرا نام شاہ رخ خان ہیں اس دنیا کی سب سے بڑی چیز محبت ہے اور شاہ رخ اسی محبت کا نام ہے۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بالی ووڈ نگری کی بادشاہ کی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ ’ ان کے پسندیدہ شخص جوکہ نا صرف سینما بلکہ تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں، انہیں سالگرہ مبارک ہو۔
انہوں نے شاہ رخ خان کی شخصیت کی تعریف کی۔عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ’ محبت اس دنیا کی سب سے بڑی چیز ہے اور شاہ رخ خان ’محبت‘ ہیں۔ آخر میں عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کےلیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد کیوں نہیں دی؟ کاجول نے مداح کی جانب سے سوال پوچھنے پر بتادیا۔اداکارہ کاجول اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے لائیو گفتگو کررہی تھیں، ایسے میں ایک مداح نے کاجول سے سوال کیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کیوں نہیں کیا؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ میں زیادہ دلچسپ سوالات کے جواب دوں گی۔ کاجول نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں انہیں کیا مبارک باد دوں؟ میرا خیال ہے ان کے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ تھی جب آریان خان جیل سے رہا ہوکر گھر واپس آئے تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کارروائی میں کسی ایرانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق عراق اور شام پر امریکی حملے میں
فروری
عدنان صدیقی کا ٹوئٹر سے ناراضگی کا اظہار
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر سے
اکتوبر
شام پر پابندیوں کا خاتمہ خطے کی استحکام کی جانب اہم قدم
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: وزارت خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان،
مئی
پشاور ہائیکورٹ: قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخاب پر حکمِ امتناع میں توسیع
?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے
مارچ
شامی صدر دورۂ چین کے بارے میں اظہار خیال
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو
ستمبر
ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے: روس
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: روس اور یوکرائنی جنگ کے آغاز کو 6 ماہ
اگست
حزب اللہ کا جوابی حملہ، جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کو بڑا سکیورٹی جھٹکا
?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی خلاف ورزیوں کے جواب میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان
اپریل
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر