شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید

?️

لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو ایکشن کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ہدایت کار کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں ان کی ناکام فلمیں یاد دلاتے دکھائی دیے۔

منی بیک گارنٹی‘ کو عیداالفطر کے موقع پر 21 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم سمیت فواد خان، عائشہ عمر، مانی اور جاوید شیخ جیسے اداکاروں نے اداکاری کی ہے۔

ایکشن کامیڈی فلم نے اچھی کمائی کی اور کہانی کی وجہ سے اسے سراہا جا رہا ہے، تاہم اداکار شان شاہد نے ذو معنی الفاظ میں فلم پر تنقید کرتے ہوئے خراب فلم بنانے کا ذمہ دار ہدایت کار فیصل قریشی کو قرار دیا لیکن انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں لکھا۔

اداکار شان شاہد نے ایک فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ہدایت کار کا نام لکھے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ کے فلاپ ہونے کا ذکر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’یو فون‘ کے اشتہارات 45 سیکنڈز کے ہوتے تھے، اس بات کے ذمہ دار پروڈیوسرز ہی ہوتے ہیں کہ وہ ایسے ہدایات کاروں کو لاتے ہیں جنہیں فلمیں بنانے کا کوئی تجربہ نہیں ہوتا۔

شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں نہ تو ’منی بیک گارنٹی‘ فلم کا نام لکھا اور نہ ہی انہوں نے اسی فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی کا نام لکھا، تاہم زیادہ تر شائقین کے مطابق ان کا اشارہ اسی فلم اور ہدایت کار کی جانب تھا۔

بعض صارفین نے شان شاہد کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ جب موصوف کی اپنی فلم فلاپ ہوئی تو انہوں نے کراچی کے فلمی تجزیہ نگاروں کو اس کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ساتھ ہی لکھا گیا کہ جب شان شاہد نے دیکھا کہ ’منی بیک گارنٹی‘ فلم نے ان کی آخری تین فلموں کی مجموعی کمائی سے بھی زیادہ کمائی کی تو انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کردیا۔

اسی طرح دیگر لوگوں نے بھی ان پر تنقید کی اور شان شاہد کے تبصرے کو تنگ نظری کے طور پر دیکھا۔

شان شاہد کو ’منی بیک گارنٹی‘ کے اداکار مانی نے بھی جواب دیا اور انہوں نے بدلے میں شان شاہد کی پرانی فلم کی ایک کلپ شیئر کر ڈالی۔

مانی نے شان شاہد کی پرانی فلم کی کلپ شیئر کی، جس میں گولی ان کے چہرے سے ایک انچ دوری سے گزر جاتی ہے اور مانی نے اسی منظر پر تنقید کی۔

انہوں نے لکھا کہ مذکورہ 45 سیکنڈ کی کلپ شان شاہد کی بلاک بسٹر فلم کی ہی ہے، جس میں گولی ان کے چہرے سے ایک انچ کی دوری سے گزر رہی ہے۔

مانی کے علاوہ فیصل قریشی کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شان شاہد کو جواب دیا گیا اور لکھا گیا کہ وہ شان کی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

بعد ازاں شان شاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ’منی بیک گارنٹی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ملک میں فلمیں بنانے کا کام کسی بھی حال میں نہیں رکنا چاہئیے۔

مشہور خبریں۔

کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ

قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر

کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری

?️ 30 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

یمنی مسلح افواج کے نئے چیف آف اسٹاف کا تقرر

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے میجر جنرل یوسف حسن

امریکہ کی پابندیوں کی حکمت عملیوں کے خلاف چین کا جوابی منصوبہ

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار 23 اپریل 2023 کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے

فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی

نواز لیگ کی (ق) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ڈیڈ لاک

?️ 8 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی امیدواروں کی

صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دنیا میں اس حکومت کے زوال کا اعتراف کیا

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے افشا ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے