?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ایک مرد کا ساتھ عورت کو کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
جویریہ سعود نے حال ہی میں کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہو سکتی ہے اور یہ کہ عورتیں بھی متعدد بار محبت کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سماج میں عام طور پر مرد بار بار محبت کرتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں کہ عورتیں دوبارہ محبت نہیں کرتیں۔
ان کے مطابق عورتوں میں بار بار محبت کرنے کی جرئت نہیں ہوتی جب کہ مرد دوسری یا تیسری محبت کی خاطر اپنی 30 سالہ شادی تک توڑ دیتے ہیں۔
جویریہ سعود نے کہا کہ بار بار محبت کرنے والے لوگ نہ صرف شادیاں ختم کردیتے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں تک کو چھوڑ دیتے ہیں اور ایسے لوگ پھر کبھی کسی کے نہیں ہو تے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یک طرفہ محبت دیمک کی طرح انسان کو اندر ہی اندر سے کھا جاتی ہے۔
پروگرام میں با کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا اور ان کی شادی مکمل طور پر ارینج میریج تھی۔
اداکارہ کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں کام کے وقت ماحول اچھا تھا، پھر نجی ٹی وی چینلز آنے کے بعد شوبز کا ماحول خراب ہوا تو انہوں نے اداکاری چھوڑ دی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خواتین کے ساتھ شوبز میں بدتمیزی ہوتے ہوئے دیکھی اور ان کے ساتھ بھی کچھ نامناسب واقعات پیش آنے لگے تھے، جس وجہ سے انہوں نے شوبز کو چھوڑ دیا تھا۔
جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں کبھی کسی مرد نے کسی عورت کو گالی نہیں دی تھی لیکن شوبز میں پھر طاقتور لوگ عورتوں کو ان کے سامنے گالیاں دینے لگے تو انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہ دیا۔
اداکارہ کے مطابق شوبز چھوڑنے کے چار سال بعد ان کی سعود سے شادی ہوئی اور پھر سعود نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرکے اپنے ڈرامے بناکر ان میں کام کرنے کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ عورت کی زندگی میں مرد کا آنا اسے کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے تحفظ فراہم کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے
?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ
جولائی
ٹرمپ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں؛امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ !
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے ایران سے متعلق
مارچ
ٹرمپ اور چین کی تجارتی جنگ کے چین پر ابتدائی اثرات
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے
اپریل
نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کر دی
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کافی تیزی
مارچ
صنعا شمالی یمن میں سعودی فوجی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر برہم
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ایوان نمائندگان نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں
مئی
امریکہ صیہونی حکومت کی جنگوں کی راہ کیسے ہموار کرتا ہے؟
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی ریاست کے تعلقات ظاہری طور پر ایک کلاسیکی
دسمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
اپریل
اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان
مارچ