شادی سے پہلے شادی نہ کرنے کا سوچتی تھی، حنا الطاف

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا ہے کہ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل وہ بھی خود مختار خواتین کی طرح شادی نہ کرنے کا سوچتی تھیں۔

حنا الطاف نے مئی 2020 میں ساتھی اداکار آغا علی عباس سے خاموشی سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بھی دکھائی دیے اور شادی سے قبل بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔

دونوں کے درمیان اختلافات اور کشیدگی کی خبریں بھی آتی رہیں، تاہم دونوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا اور دونوں اسکرین اور تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دینے لگے، تاہم دونوں کو اب ایک ساتھ ڈراموں میں انتہائی کم دیکھا جاتا ہے۔

حال ہی میں دونوں واسع چوہدری کے پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے ایک ساتھ کام نہ کرنے سمیت ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

ایک ساتھ کام نہ کرنے کے سوال پر آغا علی نے بتایا کہ انہیں متعدد بار ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی، تاہم کمزور اور رواجی کہانی کی وجہ سے انہوں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

ان کے مطابق انہیں ڈراموں میں لڑائی اور جھگڑے کرنے والے میاں اور بیوی کے کرداروں کی پیش ہو چکی ہے، تاہم وہ ایسے کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ اداکاروں کے منفی کردار دیکھ کر انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایسا سمجھنے لگتے ہیں جب کہ کرداروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

حنا الطاف کا اسی حوالے سے کہنا تھا کہ جب بھی انہیں یا آغا علی کو کسی ڈرامے یا کردار کی پیش کش ہوتی ہے تو دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر اسکرپٹ پڑھنے کے بعد مشورہ کرتے ہیں۔

دونوں نے ایک دوسرے سے محبت اور پھر شادی کرنے کے سوال پر بھی کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ ان کے درمیان شادی سے پہلے کوئی محبت یا تعلقات نہیں تھے۔

آغا علی کے مطابق وہ تنہا زندگی سے تھک چکے تھے اور انہیں جیسے ہی شادی کا خیال آیا تو انہوں نے حنا الطاف سے صاف انداز میں پوچھا کہ اگر وہ زندگی میں پرسکون ہونا چاہتی ہیں تو وہ بھی یہی چاہتے ہیں، جس کے بعد دونوں شادی کرنے پر رضامند ہوگئے۔

حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل ان کے اور آغا علی کے درمیان کوئی محبت نہیں تھی اور نہ ہی ان کے تعلقات تھے، تاہم دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے درمیان محبت شادی کے بعد ہوئی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں حنا الطاف نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ بھی خود مختار خاتون ہونے کا سوچتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھی یہی سوچتی تھیں کہ وہ شادی نہیں کریں گی، شادی کون کرتا ہے، میں خود مختار خاتون بنوں گی۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ لیکن ایسی سوچ رکھنے والی خاتون کو جیسے ہی ایک اچھا آئیڈیل مرد مل جاتا ہے، تب وہ فوری شادی کرنے کا سوچ لیتی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوم اربعین پر سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے آٹھ نکات

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:    رائے الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان کے

بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے

🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ

افغانستان چھوڑنے سے لے کر جنوبی یمن میں افواج کی تعیناتی؛واشنگٹن کا نیا منصوبہ

🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطی میں اپنی حالیہ سازش میں ایک نیا

شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار

آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرنے پر صیہونی وزیر کا غصہ

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اقتصاد نے فلسطین کی آزاد ریاست

ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں:آرمی چیف

🗓️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20

وزیر اعظم نے ٹیلیفوں پر مصر کے صدر سے فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا

🗓️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا عدلیہ سے متعلق اہم بیان

🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے