?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنے منگیتر اور حالیہ شوہر کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئیں تو انہیں چھڑانے کے لیے والد سمیت عمران خان بھی تھانے آئے۔
نادیہ جمیل نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے بچن سمیت کیریئر اور بیماری سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں 18 سال کی عمر میں اپنی سہیلیوں سے ملنے کی اجازت ملی، تب وہ سہیلیوں کے ساتھ باہر جا سکتی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو محض 14 سال کی عمر سے جانتی ہیں اور دونوں شادی سے قبل بھی فون پر بات کرنے سمیت ملاقاتیں بھی کیا کرتے تھے۔
ان کے مطابق اس زمانے میں پی ٹی سی ایل کے فون ہوتے تھے، وہ والدین سے چھپ کر منگیتر کو فون کیا کرتی تھیں، کوشش کرتی تھیں کہ والدین کو معلوم نہ ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 17 سال کی عمر کے بعد ان پر بچپن کی پابندیاں کم ہونے لگیں اور 18 سال کی عمر میں انہیں اپنی سہلیوں سے ملنے کی اجازت ملی۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے سہیلوں سے پارٹی کے بہانے منگیتر سے ملنے کا پروگرام بنایا، اس وقت ضیاالحق کی جانب اخلاقی پولیس کے طور پر تعینات کی گئی ’شاہین پولیس‘ ہر وقت نکاح کے بغیر ملنے والوں کو پکڑنے میں لگی رہتی تھی۔
ان کے مطابق وہ منگیتر کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر سیر کو نکلیں تو راستے میں انہیں ’شاہین پولیس‘ نے گرفتار کرلیا اور انہیں تھانے لے جایا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے منگیتر نے پولیس کو منتیں کیں اور جرمانے کے طور پر راستے میں ہی ’کوڑے‘ مار کر چھوڑنے کی التجا بھی کی لیکن پولیس انہیں تھانے لے گئی اور ان کے پاس نکاح نامہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاکپ کردیا گیا۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ پولیس نے تھانے میں لانے کے بعد دونوں کو ایک ایک فون کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے ورثا کو بلانے کا کہا، جس پر اداکارہ نے والد کے دوست یوسف صلاح الدین سے فون پر بات کرکے انہیں آگاہ کیا۔
اداکارہ کے مطابق ان کے فون کے وقت والد بھی اپنے دوست کے ہمراہ موجود تھے جب کہ ان ساتھ عمران خان بھی بیٹھے ہوئے تھے، جو ان کے والد کے انتہائی اچھے دوست تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ان کے والد عمران خان اور اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ انہیں چھڑانے تھانے پہنچے، جہاں پولیس نے عمران خان کو دیکھتے ہی سب کے لیے چائے منگوائی۔
نادیہ جمیل کے مطابق انہیں تھانے سے چھڑانے کے لیے عمران خان آئے تو پولیس والے بھی حیران ہوگئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے والد کے اچھے دوست رہے ہیں، وہ انہیں ’انکل‘ کہتی ہیں، بعد ازاں انہوں نے عمران خان کو ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے لیے بھی بلایا۔
نادیہ جمیل کے مطابق عمران انکل نے انہیں شادی کے کئی سال بعد اچھی لڑکی قرار دیا اور کہا کہ جس کے ساتھ پولیس کےہاتھوں پکڑی گئی تھی، اسی کے ساتھ اس نے شادی کرلی۔


مشہور خبریں۔
دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:نائل البرغوثی، دنیا کا سب سے طویل عرصے تک قید
فروری
غزہ سے اپسٹین تک مغرب کا اخلاقی زوال، دوہرے معیار اور منافقت بے نقاب
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں نسلکشی اور جیفری اپسٹین اسکینڈل
فروری
برطانوی میڈیا کا دعویٰ: پیوٹن نے جنگ کا خاتمہ یوکرین کے ڈونیٹسک سے انخلاء سے مشروط کیا
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: فاینینشل ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر
اگست
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ احسن اقبال
?️ 16 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست
صہیونیوں کے لیے تکلیف دہ ترک حیرتیں منتظر ہیں: عطوان
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
اپریل
یوکرین کی جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی:امریکی انٹیلی جنس
?️ 1 جولائی 2022امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس
جولائی
تحریک لبیک پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک
اپریل
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوں؛ بش افغان عوام کے لیے فکر مند
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:جارج ڈبلیو بش جنہوں نے اپنے دور صدارت میں افغانستان کے
اگست