شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل بیٹی سعدیہ کو ایک رات کسی لڑکے سے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔

صبا فیصل حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ذاتی اور گھریلو زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کی جانب سے پروگرام میں بیٹی کی جانب سے شادی سے قبل زمانہ طالب علمی میں اپنے کلاس فیلو لڑکے سے بات کرنے کے قصے سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ویڈیو میں صبا فیصل بتاتی ہیں کہ جب ان کے بچے چھوٹے تھے تب ان کے گھر میں کارڈ لیس پی ٹی سی ایل فون ہوتا تھا، تب ان کی بیٹی رات کو اٹھ کر کلاس فیلو لڑکے سے بات کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ عام طور پر وہ رات کو لازمی اٹھ کر فون کو چیک کرتی تھیں کہ کہیں ان کے بچے کسی سے بات تو نہیں کر رہے؟

صبا فیصل کے مطابق ایک رات وہ اٹھیں تو انہوں نے فون اپنی جگہ سے ٖغائب پایا تو وہ بچوں کے کمرے میں چلی گئیں، جہاں ان کے دونوں بیٹے اور بیٹی سوئے ہوئے تھے لیکن انہوں نے بیٹی کی لحاف اٹھاکر دیکھی تو بیٹی وہاں موجود نہیں تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی نے اپنے بستر پر تکیے کو لحاف کے نیچے اس طرح رکھا تھا، جیسے کوئی شخص سویا ہوا ہو۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وہ باتھ روم گئیں، جہاں ان کی بیٹی کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھیں۔

ان کے مطابق انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھٹکھٹا کر سعدیہ کو باہر نکلنے کا کہا اور ان سے سب سے پہلا سوال فون سے متعلق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے بیٹی کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ کس سے بات کر رہی تھیں، جس پر ان کی بیٹی نے بتایا کہ وہ اپنے کلاس فیلو لڑکے فیصل سے بات کر رہی تھیں۔

صبا فیصل کے مطابق انہوں نے آج تک بیٹی سعدیہ فیصل کو ایک ہی تھپڑ اسی وقت مارا تھا جب کہ انہوں نے کبھی بیٹی پر کوئی سختی نہیں کی، کیوں کہ ان کی ایک ہی بیٹی ہیں۔

پروگرام میں صبا فیصل نے بتایا کہ بعد ازاں ان کی بیٹی سعدیہ کی ان کے کلاس فیلو لڑکے سے شادی ہوگئی اور انہوں نے شادی کے بعد ہی کھانے بنانے سیکھے۔

اداکارہ کی جانب سے رات کو بیٹی کو کلاس فیلو لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑنے کی بات کہنے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مشہور خبریں۔

انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان

ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے

پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے

حکومت کیجانب سے عمران خان کو پے رول یا شفٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں۔ بیرسٹر عقیل

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک

صیہونی حکومت کے سیکورٹی وفد کا قاہرہ کا خفیہ دورہ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ سیکورٹی وفد نے دو

شہباز گل نے نواز شریف کی ویکسینیشن کے معاملے کو سازش قرار دیا

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل

اسرائیل کا مقصد شام کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے:حزب اللہ

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں پر ردعمل

خلیل زاد: دوحہ معاہدے کے بارے میں پاکستانی فوج کا تاثر غلط ہے

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے