?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل بیٹی سعدیہ کو ایک رات کسی لڑکے سے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔
صبا فیصل حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ذاتی اور گھریلو زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ کی جانب سے پروگرام میں بیٹی کی جانب سے شادی سے قبل زمانہ طالب علمی میں اپنے کلاس فیلو لڑکے سے بات کرنے کے قصے سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
وائرل ویڈیو میں صبا فیصل بتاتی ہیں کہ جب ان کے بچے چھوٹے تھے تب ان کے گھر میں کارڈ لیس پی ٹی سی ایل فون ہوتا تھا، تب ان کی بیٹی رات کو اٹھ کر کلاس فیلو لڑکے سے بات کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ عام طور پر وہ رات کو لازمی اٹھ کر فون کو چیک کرتی تھیں کہ کہیں ان کے بچے کسی سے بات تو نہیں کر رہے؟
صبا فیصل کے مطابق ایک رات وہ اٹھیں تو انہوں نے فون اپنی جگہ سے ٖغائب پایا تو وہ بچوں کے کمرے میں چلی گئیں، جہاں ان کے دونوں بیٹے اور بیٹی سوئے ہوئے تھے لیکن انہوں نے بیٹی کی لحاف اٹھاکر دیکھی تو بیٹی وہاں موجود نہیں تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی نے اپنے بستر پر تکیے کو لحاف کے نیچے اس طرح رکھا تھا، جیسے کوئی شخص سویا ہوا ہو۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وہ باتھ روم گئیں، جہاں ان کی بیٹی کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھیں۔
ان کے مطابق انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھٹکھٹا کر سعدیہ کو باہر نکلنے کا کہا اور ان سے سب سے پہلا سوال فون سے متعلق کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے بیٹی کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ کس سے بات کر رہی تھیں، جس پر ان کی بیٹی نے بتایا کہ وہ اپنے کلاس فیلو لڑکے فیصل سے بات کر رہی تھیں۔
صبا فیصل کے مطابق انہوں نے آج تک بیٹی سعدیہ فیصل کو ایک ہی تھپڑ اسی وقت مارا تھا جب کہ انہوں نے کبھی بیٹی پر کوئی سختی نہیں کی، کیوں کہ ان کی ایک ہی بیٹی ہیں۔
پروگرام میں صبا فیصل نے بتایا کہ بعد ازاں ان کی بیٹی سعدیہ کی ان کے کلاس فیلو لڑکے سے شادی ہوگئی اور انہوں نے شادی کے بعد ہی کھانے بنانے سیکھے۔
اداکارہ کی جانب سے رات کو بیٹی کو کلاس فیلو لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑنے کی بات کہنے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ کی موت
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
دسمبر
رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا
مارچ
مغربی ممالک اور زلسنکی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر مغرب کا شکریہ ادا
جولائی
امریکہ میں سان فرانسسکو کے اسٹورز کی لوٹ مار پر ڈیلی میل کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سان فرانسسکو میں چور
دسمبر
کراچی: سندھ میں نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری
?️ 25 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن
مئی
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل
یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک
فروری
عراق میں شامی شہریوں کے داخلے پر پابندی
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراقی میڈیا نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اگست