سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج تک ریلیز نہ ہوسکی، نوید رضا

?️

لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سال قبل کیریئر کے آغاز میں سید نور کی فلم میں کام کیا تھا جو کہ آج تک ریلیز نہیں ہوسکی اور فلم ساز انہیں آسرے دیتے رہے۔

نوید رضا نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے لیکن انہوں نے کیریئر کا آغاز پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کیا۔

ان کے مطابق شوبز میں آنے سے قبل وہ محکمہ صحت میں 17 ویں گریڈ کے سرکاری افسر تھے لیکن انہوں نے اداکاری کی خاطر ملازمت چھوڑی۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں شوبز کیریئر میں لانے والے ہمایوں سعید ہیں اور اسی وجہ سے آج تک وہ ان کی تعریفیں بھی کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور عمران اشرف نے ایک ساتھ مشکل وقت بھی دیکھا، دونوں نے کیریئر بنانے کے لیے جذبے اور محنت سے کام کیا، جس کا انہیں سلہ ملا۔

محبت کے سوال پر نوید رضا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد معاشقے کیے لیکن ان کا سب سے سچا اور اچھا معاشقہ اپنی اہلیہ سے ہی تھا، اسی وجہ سے انہوں نے ان سے شادی بھی کی۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں ایک بیٹی ہے، جس کی عمر 9 سال ہے اور والد بننے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اولاد اور والدین کیا ہوتے ہیں، اب انہیں سمجھ آچکا ہے کہ والدین کو کس طرح اولاد کی ہر چیز کا علم ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لاہور سے کیریئر شروع کیا اور آغاز میں ہی انہوں نے سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج تک ریلیز نہیں ہو سکی۔

نوید رضا کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ بار بار سید نور سے فلم کا پوچھتے رہتے تھے، فلم ساز انہیں ہر بار جلد ہی فلم ریلیز کا آسرا دیتے تھے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سید نور نے ان کی پہلی فلم کسی خاص مقصد کے لیے ریلیز نہیں کی، انہوں نے فلم کو روک رکھا ہے۔

نوید رضا کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے کے بعد وہ واپس کراچی آئے اور انہوں نے محکمہ صحت کی سرکاری ملازمت کو چھوڑ کر اداکاری کا سوچا لیکن 6 ماہ تک وہ بیروزگار رہے، ان کی فلم بھی ریلیز نہیں ہوئی اور ان کا کیریئر بھی شروع نہیں ہو پایا۔

اداکار کے مطابق ایک دن پھر وہ ہمایوں سعید سے ان کی پروڈکشن کمپنی کے دفتر میں ملنے گئے، جہاں اداکار نے انہیں دیکھتے ہی ڈرامے میں کام کرنے کا کہا، ان سے سوالات تک نہیں کیے اور آڈیشن بھی نہیں لیا۔

نوید رضا نے بتایا کہ انہوں نے سجل علی، صبور علی جیسی اداکاراؤں کے ساتھ ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے کیریئر کا آغاز ہوا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت

?️ 31 اگست 2025پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت

الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پنڈ دادن

ٹِک ٹاک کا نیا فیچر، اب براہِ راست فلم کے ٹکٹ خریدنا ممکن ہوگیا۔

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایپ میں

صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس

اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے

?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک

امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا

?️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے

ٹرمپ کی غزہ امن کونسل میں شمولیت پر یورپی ممالک کے شدید تحفظات

?️ 22 جنوری 2026سچ خبریں:یورپی ممالک نے غزہ کے لیے ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل

یمن پر امریکی حملے مزید وسیع ہوں گے:امریکی اخبار

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے یمن پر حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے