?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد کو حقیقی زندگی میں بھی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے والد حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں ہیں کیونکہ میرے والد نے ہمیشہ ایک ہیرو کی طرح ہماری خوشیوں کی خاطر جدوجہد کی۔
دُنیا بھر میں آج ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منا رہی ہیں۔
اب بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد اور اداکار انیل کپور کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔سونم کپور نے اپنے والد کی خوبصورت اور یادگار تصویروں کو جوڑ کر ایک مختصر ویڈیو بنائی ہے جو اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ اپنے پیاروں سے بہت دور ہوتے ہیں تو اس طرح کے دن منانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔‘اُنہوں نے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے والد کو فلم میں ہیرو دیکھا، وہ بُرے لوگوں سے لڑتے تھے اور دُنیا کو اُن لوگوں سے بچاتے تھے۔‘
سونم کپور نے لکھا کہ ’میرے نزدیک، یہ میری زندہ حقیقت ہے، میرے والد حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں کیونکہ میرے والد نے ہمیشہ ایک ہیرو کی طرح ہماری خوشیوں کی خاطر جدوجہد کی۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میری زندگی میں دو خاص مرد شامل ہیں، ایک میرے والد اور ایک میرے شوہر۔‘
اُنہوں نے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں اور آپ سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں۔‘یاد رہے کہ سونم کپور ناصرف بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں بلکہ اُن کا شمار بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ اپنی بہترین اداکاری سے قومی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں۔سونم کپور کی مشہور فلموں میں سنجو، پریم رتن دھن پایو، خوبصورت، موسم، بھاگ ملکھا بھاگ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے
مئی
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ویکسین پلانے والی تین خواتین کو قتل کردیا
?️ 30 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں قتل و غارت جاری ہے اور آئے
مارچ
فلسطین اور صیہونی کشیدگی کے بارے میں مصر کا بیان
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے
اکتوبر
میرواعظ کا کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 21 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)
اکتوبر
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر
جون
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی استدعا مسترد
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ
نومبر