🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروا دیا انہوں نے ان کی یادگار ویڈیو شیئر کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں۔
سوارا بھاسکر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں موبائل فون میں لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کا ایک گیت سُنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں انتہا پسند بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن کے دل نفرتوں سے بھرے ہوئے ہیں، وہ کبھی اس سرزمین کی خوبصورتی، ہماری مشترکہ تاریخ کے اثر کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں اور یہی ہمارا خوبصورت ماضی ہے۔‘سوارا بھاسکر کے اس ٹوئٹ پر بھارتیوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کی قوالیوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔
عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔
مشہور خبریں۔
مداحوں کیلئے بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا کیا ہے پیغام؟
🗓️ 28 فروری 2021بمبئی {سچ خبریں} بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن
فروری
تائیوان میں شدید زلزلہ؛ امریکہ اور جاپان نے سونامی کی وارننگ جاری کی
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں تائیوان کو لے کر مغرب اور چین کے درمیان
ستمبر
کیا برطانیہ میں اماراتی کارکن کے قتل میں موساد ملوث ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے بیٹے نے لندن میں
جولائی
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن
جنوری
حلب میں منہدم عمارتیں اور زلزلہ سے بچاؤ کرنے والوں کی محنت
🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر ماحولیات مرات کورم نے اعلان کیا کہ غازی
فروری
اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر
مئی
’جنرل باجوہ کی الیکشن میں پی ٹی آئی کی مدد‘، عارف علوی سے منسوب بیان کی تردید جاری
🗓️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل (ر) قمر
دسمبر