?️
سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ ریلیز کردی گئی، جس کی ایڈوائنس بکنگ اندازوں سے کم ہوئی تھی۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک ہوگی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا ہے کہ فلم اندازوں سے کم کمائی کرے گی۔
سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر کہا تھا کہ ان کی فلم اچھی یا بری لیکن فلم 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔
’سکندر‘ کو بھارت کے علاوہ خلیجی، امریکی اور یورپی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ ’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا نے دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں۔
سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیے تھے، اب شائقین انہیں ’سکندر‘ میں دیکھ رہے ہیں۔
فلم کے ٹریلر کو 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا جب کہ محض 24 گھنٹوں میں اسے ساڑھے 4 کروڑ بار تک دیکھا گیا جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔
’سکندر‘ کے ٹریلر کو کم وقت میں شاہ رخ خان کے’جوان’ کے ٹریلر سے زائد بار دیکھا گیا۔
’سکندر‘ میں سلمان خان اوررشمیکا مندانا کے علاوہ نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹی جیسے اداکار بھی ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں 3 لاکھ 20 ہزار بچے اور 55 ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: شفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ نے انکشاف کیا کہ
اگست
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
?️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن
اگست
بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز سمیت دیگر کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
فروری
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
صہیونیوں نے رام اللہ میں الجزیرہ کا دفتر کیا بند
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی حکم سے الجزیرہ نیٹ ورک کو
ستمبر
ایف بی آر اکتوبر میں وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) درآمدات میں تیز رفتار کمی کے باعث فیڈرل بورڈ
نومبر