?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت اور شدید گرمی میں عوام کی خدمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محنت و مشقت کر کے اپنے گھر والوں کے لئے روزی کمانے اور عوامی کی خدمت کرنے والوں کا بہت شکریہ۔
تفصیلات کے مطابق ماورہ حسین نے شدید گرمی میں محنت و مشقت کرکے اپنے گھر والوں کے لیے روزی کمانے اور عوام کی خدمت کرنے والوں کے لیے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔جس میں انہوں نے تمام خدمت کاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ٹریفک پولیس، بینکوں کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈز، روڈ رائیڈرز اور جتنے بھی لوگ اس شدید گرمی میں کام کررہے ہیں اور ہماری مدد کررہے ہیں، ان سب کا بہت شکریہ۔
واضح رہے کے ملک میں گرمی کی شدید لہر سے لوگ بے حال ہوگئے، کئی شہروں میں پارا 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا جارہا ہے، البتہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ اور ساتھ ہی لوگوں نے بھی چین کی سانس لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے
مشہور خبریں۔
شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں 6 ہزار
جولائی
طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی
?️ 29 جنوری 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں
جنوری
لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے، شہبازشریف
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان
جنوری
بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے
?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
فروری
متعدد روسی سائٹس پر سائبر حملے
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس کی ریلوے کمپنی اور روسی ایرو اسپیس کمپنی کی ویب
فروری
مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ
?️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی
فروری
دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے
اپریل