ممبئی (سچ خبریں) کمال راشد خان نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ اہم پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گیں جو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار ہیں۔ان کے بقول مستقبل قریب میں شلپا اور راج کندرا کی طلاق ہو جائے گی۔
بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں یہ کہا کہ مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی۔واضح رہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
ستمبر
ویگنر کی بغاوت یا روس کے خلاف مغربی ممالک کی جنگ
جون
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
جولائی
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک
دسمبر
ہم غزہ میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے: محمد الہندی
مارچ
وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان
مئی
خطے کی سلامتی کا انحصار یمن کی سلامتی پر ہے:یمنی عہدیدار
مئی
وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل
مئی