?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نبیل ظفر نے تین دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈرامے ’دھواں‘ میں ان کے کردار داؤد کی موت ان کی فرمائش پر کرائی گئی۔
’دھواں‘ کو 1994 میں پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا تھا، اس میں نبیل نے جاسوس پولیس افسر داؤد کا کردار ادا کیا تھا، جن کی دشمنوں سے مقابلے کے دوران موت ہوجاتی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’دھواں‘ میں انہیں ابتدائی طور پر محض 6 قسطوں کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ان کا کردار زیادہ قسطوں تک بڑھایا گیا۔
ان کے مطابق چونکہ انہوں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ انہیں ایک حد تک کام کرنا ہے، اس لیے وہ ڈرامے میں کام کر کر کے تنگ آگئے اور انہوں نے ٹیم سے کوئٹہ سے واپس جانے کی اجازت مانگی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کو کوئٹہ میں جنوری میں فلمایا جا رہا تھا، ہر روز شوٹنگ کرکے رات کو ڈراما ایڈٹ کرنے کے بعد نشر کیا جاتا تھا، اس لیے وہ کوئٹہ کی سردی سے بھی تنگ آگئے تھے۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈراما ٹیم کو بتایا کہ ان کے کردار کو ختم کرکے ان کی موت کروادی جائے اور انہیں جانے دیا جائے۔
ان کے مطابق ان کے دباؤ پر ڈراما ہدایت کار اور کیمرامین نے ان کی موت کا منظر بنایا اور کسی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان کے کردار کی موت کا منظر سب سے زیادہ مقبول جائے گا۔
اداکار نے بتایا کہ انہیں خون کی جگہ روح افزا لگایا گیا اور وہ اپنے کردار کی موت کا منظر شوٹ کروانے کے بعد واپس فیصل آباد چلے گئے لیکن چند دن بعد جب ڈراما نشر ہوا تو وہ مقبول ہو چکے تھے۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ رشتے داروں، شائقین، اداکاروں اور ہدایت کاروں نے ان کے گھر پر فون کرکے ان سے ڈرامے کی اگلی قسط سے متعلق پوچھنا شروع کیا اور پورے ملک میں وہ مقبول ہوگئے۔
اداکار نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے سے قبل وہ متعدد ڈرامے کر چکے تھے لیکن ان کی شہرت ’دھواں‘ سے ہوئی اور بعد ازاں انہوں نے ’عجائب گھر‘ نامی ڈراما کیا، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 26 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت
مئی
چین اور جنوبی کوریا کی دوستی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چین کے سربراہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ملک اور
جولائی
وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا
مارچ
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آج آخری دن
?️ 29 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے
نومبر
ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی
ستمبر
اسلام آباد کی اہم تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
اپریل
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت
جون