’دنیا پور‘ کے کردار کا انداز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا، علی رضا کا اعتراف

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رضا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایکشن روینج ڈراما ’دنیا پور‘ میں اپنے کردار کا انداز بھارتی روینج ویب سیریز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا تھا۔

علی رضا نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں رومانوی مناظر فلماتے وقت شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، اب انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی طرح رومانوی مناظر شوٹ کروالیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سینئر اور جونیئر کی تمیز کیے بغیر پسند نہ آنے پر ڈراموں کے اسکرپٹ مسترد کردیتے ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں کس نے ڈرامے کی پیش کش کی، وہ یہ نوٹ کرتے ہیں انہیں کیا پیش کش کی گئی ہے۔

علی رضا کے مطابق ’اقتدار‘ ڈرامے میں انمول بلوچ کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا، اب اگر انہیں پھر سے ان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جن اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام ہی ان کی پسندیدہ اداکارائیں رہی ہیں، انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ روینج ایکشن ڈراما ’دنیا پور‘ میں ان کا کردار مختصر تھا اور انہیں صرف 6 دن شوٹنگ کروانی تھی لیکن وہ 27 دن تک ڈرامے کے سیٹ پر رہے اور ڈرامے کی ٹیم نے انہیں تمام دنوں کی ادائیگی کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بالکل بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ انہیں مختصر اور غیر معمولی کردار دیا گیا ہے، کیوں کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کرتے وقت مزہ آ رہا تھا، ڈرامے کی تمام کاسٹ ان کے دوستوں پر مبنی تھی۔

اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ’دنیا پور‘ میں اپنا کردار ادا کرتے وقت انہوں نے بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ ’دنیا پور‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہوں نے ’مرزا پور‘ کے تینوں سیزنز دیکھے اور پھر انہوں نے اسی ویب سیریز کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔

ان کے مطابق ’مرزا پور‘ کا ایک کردار ہوتا ہے جو ہر وقت ایکشن سین کرتے وقت اپنی انگوٹھی گھماتا رہتا ہے، انہوں نے بھی ڈرامے میں ایسا ہی کیا، ہر وقت اپنی انگوٹھی ہلاتے رہے۔

مشہور خبریں۔

تائیوان کا امریکہ سے 619 ملین ڈالر کا اسلحہ لینے کا اعلان

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:تائیوان کی فوج کو امریکہ سے619 ملین ڈالر کا اسلحہ ملے

بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

?️ 4 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے

قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

?️ 2 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی بچت اسکیموں (این ایس

بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، دفترخارجہ

?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ

’14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے‘، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات

پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کئے ہیں

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی فوج کے

فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین

سپریم کورٹ عمران خان کی خراب طبیعت کا نوٹس لے، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے