?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار دانش تیمور کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں شکوہ کیا ہے کہ انہیں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی لیکن ان کی بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے۔
عتیقہ اوڈھو، نادیہ خان اور مرینہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں دانش تیمور کے ڈرامے ’شیر‘ میں ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی خوبصورتی پر بھی بات کی اور کہا کہ نسل در نسل لوگ ان کے دیوانے ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ بھی دانش تیمور کی بڑی مداح ہیں اور وہ اداکار پر فدا ہوتی ہیں اور یہ کہ انہیں بھی اداکار پسند ہیں۔
اسی دوران مرینہ خان نے کہا کہ اگر کوئی ایسا ڈراما بنایا جائے، جس میں دانش تیمور کو خود سے بڑی عمر کی خاتون عتیقہ اوڈھو سے محبت ہوجائے تو طوفان آجائے گا۔
ان کی بات پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ باالکل ایسا ہوسکتا ہے، مرد کو کسی بڑی عمر کی خاتون سے محبت کرتے دکھایا جا سکتا ہے۔
ان کی بات پر مرینہ خان اور نادیہ خان نے کہا کہ اگر ایسا دکھایا جائے گا تو طوفان آجائے گا، لوگ کہیں گے اداکارہ کو شرم نہیں آ رہی، خود سے کم عمر مرد سے معاشقہ کر رہی ہیں۔
اسی بات پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اگر انہیں دانش تیمور کی ہیروئن نہیں تو ان کی بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے۔
اداکارہ کی بات پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش مند ہیں؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش تو یہی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوسکے تو انہیں دانش تیمور کی بدبخت ماں کا ہی کردار دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
شیڈو وار؛ ایران اسرائیل میں جاسوسی کے حلقوں کو کیسے پھیلاتا ہے؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: آن لائن نیٹ ورکس کا استعمال، مالی مراعات، اور سماجی
نومبر
سردار سلیمانی کو ترکی صحافی کا خراج عقیدت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: ترک صحافی نے حاج قاسم سلیمانی کی عظیم کاوشوں
جنوری
اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی میزائلوں کے ذخیرے کا خاتمہ
?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف
مئی
غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ
جون
مسجد الاقصیٰ پر حملوں میں اضافہ، حماس کا یروشلم کو یہودیانے کے منصوبے کے خلاف انتباہ
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس نے مسجد الاقصیٰ پر صیہونی آبادکاروں کے مسلسل دھاوؤں اور
ستمبر
فرانس میں مظاہروں پر پابندی، پیرس پولیس کا بڑا فیصلہ
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں: پیرس پولیس نے غیر اعلانیہ مارچ اور اجتماعات پر جمعرات
اکتوبر
کینیڈا کے سلسلہ میں رائے عامہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق اور آزادی کا علمبردار کہلانے والے
جون
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان
?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
جون