?️
کراچی: (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی ذاتی زندگی اور خاندانی معاملات کو عام کرنے سے گریز کریں۔
حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں، پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی۔
حمیرا اصغر کی تدفین 11 جولائی کو ان کے آبائی شہر لاہور میں کی گئی۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حمیرا اصغر کی افسوسناک موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اداکارہ کا خاندان ناراض بھی تھا تو کم از کم ان کے قریبی لوگوں کو ان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے تھا، ان سے اتنا بے خبر نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ حمیرا کے کردار پر تبصرے اور چغلیاں کرنا بند کریں۔
دوسری جانب، گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حمیرا اصغر کے خاندانی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے لکھا کہ حمیرا نے زندگی بھر اپنی نجی زندگی کو شہرت یا ویوز کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا، تو اب ان کی وفات کے بعد کیوں ان کے ذاتی معاملات کو بے رحمی سے زیربحث لایا جا رہا ہے؟ خدا کے لیے، انہیں سکون سے آرام کرنے دیں۔
حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ وہ سب سے گزارش کرتی ہیں کہ حمیرا اصغر کی تصاویر اور ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بند کریں، وہ اپنی زندگی میں ان معاملات کو عوام میں زیرِ بحث نہیں لانا چاہتی تھیں تو اب ان کی وفات کے بعد ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ براہِ کرم ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
انہوں نے لکھا کہ ریٹنگز یا سوشل میڈیا انگیجمنٹ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ان کے لیے دعا کریں، جو لوگ ہمدردی کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز، ریلز اور حتیٰ کہ ان کی بےجان تصاویر شیئر کر رہے ہیں، وہ دراصل ان کی یاد کا استحصال کر رہے ہیں۔
حدیقہ کیانی کے مطابق ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے، ان کی نجی زندگی کا احترام کریں، ان کی روح کو عزت دیں اور ان کے غمزدہ خاندان کے لیے صبر و سکون کی دعا کریں، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔


مشہور خبریں۔
امریکی دارالحکومت میں فلسطین کے حامیوں کی ریلی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی حامیوں اور بین الاقوامی قانونی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد
جولائی
امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی مدد سے دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا:عرب نیشنل کانفرانس
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرانس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
دسمبر
یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ
اگست
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین کا اظہار تشویش
?️ 25 نومبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ماہرین نے رواں سال اپریل میں
نومبر
موساد کے سابق سربراہ نے نیتن یاہو سے کیا مطالبہ کیا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو
جنوری
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے
مئی
متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین
جون
جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے
?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
جولائی