’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان کے نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’جان جہاں‘ میں وہ خاتون ہونے کے باوجود ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کی طرح دکھائی دیں گے۔

’جان جہاں‘ کو چند ماہ سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 20 سے زائد قسطیں نشر کی جا چکی ہیں، اسی ڈرامے سے حمزہ علی عباسی نے چھوٹی اسکرین پر واپسی بھی کی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور تقریبا ساڑھے تین سال بعد انہوں نے شوبز میں واپسی کی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں’جان جہاں’ سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش پہلی بار 2018 میں ہوئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مذکورہ ڈراما 2018 میں کیوں نہیں بن پایا لیکن انہیں پہلی بار 6 سال قبل ڈرامےمیں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے اسکرپٹ پڑھتے ہی کام کی حامی بھرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں شوٹنگ کے پہلے دن معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کو کاسٹ کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے، اب دونوں تبدیل ہوچکے ہیں، اب نہ صرف ان کی شادیاں ہوچکی ہیں بلکہ ان کے بچے بھی ہوچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ ’جان جہاں‘ کی کہانی میں مزید تبدیلیاں آئیں گی اور دیکھنے والے حیران ہوں گے، ڈرامے میں ایک طرح سے وہ ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کے طور پر دکھائی دیں گے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے دلیل دی کہ وہ اس لیے خود کو ہیرو کہ رہی ہیں، کیوں کہ ڈرامے میں وہ ہر وقت حمزہ علی عباسی کو بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔

’جان جہاں‘ کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں، اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے جب کہ ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پارٹی میں کوئی کشمکش نہیں اور نہ فاروڈ بلاک بن رہا ہے ، سلمان اکرم راجہ

?️ 29 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم

قومی ایئرلائن کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو

لبنانی حزب اللہ کے بارے میں روس کا اہم بیان

?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے

بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر لگژری لائف سٹائل دکھانیوالے انفلوئنسرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

وزیر داخلہ کا اہم انکشاف، گوادر اور کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف

مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن

خیبرپختونخواہ حکومت کا اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کا فیصل

?️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے