?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سیمی فائنل دیکھنے کے لیے جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں مجود تھی تو وہیں شوبز ستارے بھی ٹیم کا مورال بُلند کرنے کے لیے وہاں موجود تھے جن میں مہوش حیات، فیصل کپاڈیا اور عاصم اظہر سمیت دیگر شوبز ستارے شامل تھے۔
اب مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جو میچ کے بعد اسٹیڈیم میں بنائی تھی۔مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں واقعی اچھا کھیلا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہمیں فخر محسوس کروایا اور ہمارا دل جیت لیا۔‘مہوش حیات نے مزید کہا کہ ’ہم آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔‘واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل
نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف
?️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
جون
بارزانی نے تمام فریقوں سے تحمل اور قومی بات چیت کا مطالبہ کیا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی نے
اگست
اسرائیل نے لبنان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا ؟
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے کہا ہے
نومبر
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا، عدالت
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف آئی
اپریل