?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی کی والدہ سینیئر اداکارہ افشاں قریشی نے کہا ہے کہ ان کے اور بیٹے کے درمیان ہمیشہ دوستانہ رشتہ برقرار رہا، ہمیشہ ان کے درمیان بہترین تعلقات رہے۔
افشاں قریشی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ساس اور بہو سمیت شادی کے بعد بچوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد بچے تبدیل ہوجاتے ہیں، وہ اپنی بیویوں کو زیادہ وقت دینے لگتے ہیں۔
افشاں قریشی نے کہا کہ بیٹوں کی شادی کے بعد مائیں اس لیے بھی ڈرتی ہیں کہ شادی کے بعد بعض بچے کچھ وقت کے لیے ماں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بیٹے کی جانب سے اپنی ماں کو کم وقت دینا یا نظر انداز کرنا عام سی بات ہے، وہ دل سے ماں کو نظر انداز نہیں کر رہا ہوتا بلکہ کچھ وقت کے لیے شادی کے بعد بیوی اور دوستوں کو زیادہ وقت دینے لگتا ہے۔
افشاں قریشی نے مذکورہ بات مجموعی صورت حال پر کہی اور کہا کہ شادی کے بعد بیٹے کچھ وقت کے لیے پارٹیوں اور بیوی کے ساتھ وقت گزارنے لگتے ہیں تو ماں کو بیٹے کا تھوڑا بھی نظر انداز کرنا زیادہ لگنے لگتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیٹے فیصل قریشی سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، دونوں نے دوستوں کی طرح زندگی گزاری، ہر بات ایک دوسرے کو بتائی اور پوچھی۔
ان کے مطابق جب بیٹے نے شادی کی تو انہوں نے بیٹے کو خود بیوی کو زیادہ وقت دینے کا کہا، چوں کہ ان کے مطابق جوانی ہمیشہ نہیں رہتی۔
افشاں قریشی نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے بیٹے کو بیوی کے ساتھ گھومنے، پھرنے اور زیادہ وقت گزارنے کا کہا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ابھی عیاشی کرلو، جب اولاد ہوجائے گی تو کچھ نہیں کر پاؤگے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بیٹے فیصل قریشی کے بچوں کو اپنے پاس رکھتی تھیں اور انہیں بیوی کے ساتھ گھومنے کے لیے بھیج دیتی تھیں۔
افشاں قریشی نے مجموعی طور پر بیٹوں کی شادی کے بعد بچوں کے تبدیل ہوجانے کے رویے پر بات کی اور کہا کہ شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کے لیے تبدیل ہونا عام بات ہے، ماؤں کو چھوٹی بات کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
عزم استحکام کے عنوان سے ڈاک ٹکٹ جاری، ارشد ندیم اور مینار پاکستان بھی شامل
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر "عزم استحکام”
اگست
چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اکتوبر
یوکرین ہمارے ہتھیاروں سے روس پر حملہ نہ کرے:جرمنی
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر نے کہا کہ برلن کے لیے یہ اہم ہے
مئی
اقتصادی سروے رپورٹ جاری
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مالی سال 22-2021 کی اقتصادی جائزہ
جون
پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمن
?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن
ستمبر
دہشتگردی نہ روکنے پر پاکستان نے طالبان مشن کے نائب سربراہ کو ڈی مارش دیدیا
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے
دسمبر
اگر امریکہ نے مداخلت کی تو ہم باب المندب کو مکمل طور پر بند کر دیں گے: یمنی
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں: صنعاء حکومت کی وزارت دفاع کے فوجی مشیر نے فرانس
ستمبر
سب جانتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی وقت دوسروں کو دھوکہ دے سکتا ہے: لاوروف
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:کراکس میں ایک مشترکہ کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
اپریل