?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور ڈیجیٹل میڈیا پبلی کیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرانے انٹرویو کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس ’ایف ایچ ایم پاکستان‘ کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرانی ویڈیو کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا۔
ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے کیپشن لکھا گیا کہ ’ آئمہ بیگ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی پر کَرش (crush) ہے جو ان سے 7 سال بڑا ہے۔’
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئمہ بیگ نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عام طور پر میں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کرتی، لیکن اس پوسٹ پر میری توجہ مرکوز ہوئی جب میری ٹیم نے مجھے یہ پوسٹ بھیجی‘۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کس طرح کی یلو جرنلزم کی جارہی ہے جو انتہائی ناگوار ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس طرح کا شرم ناک ایجنڈا پھیلا رہے ہیں لیکن کم از کم مجھے اس سے دور رکھیں، ویوز کے لیے کچھ بھی کرلیں گے آپ لوگ؟ محنت کریں اور مجھے اکیلا چھوڑ دیں، شرم آنی چاہیے!‘
گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے اس بات کی تردید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ میں نے واقعی بولا ہے کہ ’مجھے اپنے بھائی پر کَرش (crush) تھا‘، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، میں اس ڈیجیٹل پیچ کو پسند کرتی تھی اور سمجھتی تھی کہ یہاں سمجھ دار لوگ کام کرتے ہیں لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ پر پیش کرکے مجھے حیرت ہوئی۔‘
آئمہ بیگ نے مداحوں سے اپنے اصل بیان کی ویڈیو بھی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ رہی میرے انٹرویو کی اصل ویڈیو، یہاں کلک کریں اور اصل سچائی دیکھیں، تاہم اس پر بات کرنا بھی انتہائی ناگوار ہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جھوٹا نظریہ پوری قوم کو تباہ کر سکتا ہے۔
آئمہ بیگ نے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس نے عوامی طور پر معافی کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھ پر اس طرح کے گھناؤنے الزامات عائد کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کرتی ہوں، اور اس شرم ناک خبر کے بارے میں تمام ناپسندیدہ، گھٹیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’محبت ہوتی رہتی ہے، ہر دن نیا کَرش(crush) ہوتا ہے، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ پہلا کرش کون سا تھا؟‘
آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ ’ جب میں 10 سال کی تھی تب میرا پہلا کرش (crush) تھا اور وہ میرے بھائی کا دوست تھا، میرا بھائی مجھ سے 7 سال بڑا ہے، اور ان کے دوست میرے بھی بھائی تھے، لیکن مجھے ان پر کَرش تھا، ان کی نیلی آنکھیں مجھے پسند تھیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر شوبز شخصیات کی بات کریں تو مجھے ویسے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں پر کرش نہیں ہوتا، مجھے ہمیشہ سے ہالی وڈ کے اداکار پسند ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی
?️ 25 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ
اگست
بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی
دسمبر
امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری
مارچ
بشری ٰبی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا پر ہورہے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 15 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بشری بی بی
نومبر
ٹرمپ کے سابق نائب کی موجودہ امریکی انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید تنقید
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق نائب صدر نے کہا ہے کہ
مئی
27 پاور پلانٹس میں تکنیکی مسائل یا خرابی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہبازشریف کو جمعرات کو بتایا گیا کہ 7
اپریل
بن سلمان صیہونیوں سے ایک اور قدم قریب
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:سعودی شاہی خاندان کے راز افشا کرنے والے معروف ٹوئٹر اکاؤنٹ
جون
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری