?️
سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں زرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئی تھیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف کولکتہ کی سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔
زرین خان کے خلاف مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا، کولکتہ میں ایک پوجا کے 6 پروگراموں میں پرفارم نہ کرنے پر ان کے خلاف ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود اداکارہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے جب گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں زرین خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میں بھی حیران ہوں اور اپنے وکیل سے اس حوالے سے رابطے میں ہوں، ان سے بات کرکے ہی معاملے کا علم ہوسکے گا’۔
زرین خان 2018 میں کولکتہ میں درگا پوجا کی تقریب کے دوران پرفارم کرنے والی تھیں تاہم منتظمین ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہیں آئیں۔
پولیس کے مطابق منتظمین نے بالی ووڈ اداکارہ اور ان کے مینیجر کے خلاف دھوکا دہی کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔
زرین خان اس وقت تو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوگئیں، انہوں نے منتظمین پر غلط بیانی کرنے کا دعویٰ بھی کیا، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں منتظمین نے بتایا تھا کہ بنگال کے وزیراعلیٰ سمیت ہیوی ویٹ وزرا تقریب میں شرکت کریں گے تاہم اداکارہ کی ٹیم کو بعد میں پتا چلا کہ یہ شمالی کولکتہ میں ایک چھوٹے پیمانے کا ایونٹ تھا۔
مزید پڑھیں: میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ
زرین خان نے یہ بھی کہا تھا کہ فلائٹ ٹکٹ اور دیگر رہائش کے حوالے سے غلط بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شو چھوڑنا پڑا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زرین خان نے شو کے منتظمین کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
تحقیقات کے بعد زرین خان اور ان کے مینیجر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی، مینیجر نے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست کی تاہم اداکارہ نے نہ تو ضمانت کی درخواست کی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
انصاراللہ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکہ کا اعتراف
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کیا جائے گا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے
اگست
پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے
اکتوبر
ملک کے بڑے چور اکھٹے ہو کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں:عمران خان
?️ 30 جنوری 2021ملک کے بڑے چور اکھٹے ہو کر مجھے بلیک میل کر رہے
جنوری
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے
مئی
کیا بانی پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے
اگست
فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بے گھر کرنے کی سازش
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اس وقت جو جرائم ہو رہے ہیں،
فروری