بالی ووڈ پر حکمرانی کے 30سال مکمل ہونے پر کنگ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے 30 سال مکمل ہونے پر  بھارتی فلم انڈسٹری میں اس شاندار اور کامیاب سفر کے مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔محبت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ میں30 سال کا سفر کامیابی سے مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے لیے لکھا ہے کہ ’کام کرتے ہوئے ابھی دیکھا کہ آپ نے مجھ پر تقریباً 30 سال محبت کی بے پناہ بارش کی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’احساس ہوا کہ آپ لوگوں کو انٹرٹین کرنے میں میری آدھی سے زیادہ زندگی گزر گئی ہے۔‘شاہ رخ خان نے مداحوں سے ذاتی طور پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل وقت نکالیں گے اور ذاتی طور پر کچھ محبتیں بانٹیں گے۔‘اداکار نے مزید لکھا کہ ’محبت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بھارت کے سب سے بڑے اور مشہور فیشن اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے بھی شاہ رُخ خان کی بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے 30سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔فیشن میگزین فلم فیئر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر اداکار کی ایک یادگار تصویر کے ساتھ خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

میگزین کی جانب سےشیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’شاہ رخ خان کی پہلی فلم دیوانہ کی ریلیز کو 29 سال ہوگئے ہیں، شاہ رُخ خان کی کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے جس کی کہانی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ’دیوا نہ‘ سے کیا تھا جو کہ جون 1992ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں انہوں نے اداکار رشی کپور اور اداکارہ دیویا بھارتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔فلم ’دیوانہ‘ باکس آفس پر ایک کامیاب فلم رہی تھی، اس فلم میں شاندار اداکاری پرشاہ رخ خان نے فلم فیئرایوارڈزمیں ’بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ‘ بھی  حاصل کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی وزرائے اعظم انسانی سمگلر کے قریبی وابستگیوں کی فہرست میں شامل 

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ

بھارتی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور

سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا

?️ 14 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی

غزہ جنگ میں اسرائیل نے 13 ریڈ لائنز کی خلاف ورزی کی

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے ان 12 سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی

یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ 

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ

صیہونیوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں شام کے وفد کے

سیگنل ایپ پر امریکی خفیہ معلومات افشاء ہونے کی تحقیقات جاری

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کو یمن

کیا امریکی حکومت طلباء کے احتجاج کو روک پائے گی؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: این بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کئی مہینوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے