آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے: ہمایوں سعید

آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے: ہمایوں سعید

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نےقومی کرکٹرآصف علی کو ایک پر اعتماد کھلاڑی کہتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے۔  آصف علی نے 18ویں اوور کی آخری بال پر رن نہ لینے کا فیصلہ درست کیا تھا۔ایک زبردست میچ اور ایک ا ور بڑی جیت۔

ہمایوں سعید نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آصف علی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُن کے لیے تعریفی پیغام بھی جاری کیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ماشاءاللّہ! ایک اور زبردست میچ، ایک اور بڑی جیت۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آصف علی، کیا پُراعتماد کھلاڑی ہے، اس اوور کو کھیلنے کا انتخاب کرنا، ایک درست فیصلہ تھا اور ساتھ ہی جس طرح سے اُنہوں نے چھکے مارے وہ شاندار تھا۔‘

ہمایوں سعید نے کہا کہ ’شاباش آصف علی جبکہ بابر اعظم کی بھی اننگز اچھی تھیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’فائنل میں پہنچنے کے ہمارے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔

افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔دوسری جانب ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔

مشہور خبریں۔

سردار ایاز صادق کو وزیر قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق

مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے

پیوٹن کے ترجمان نے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بائیڈن کو جواب دیا

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   روسی ایوان صدر کے ترجمان نے امریکی صدر کے الفاظ

مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے

اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا

?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں

یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر

سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے

امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے