آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ان کا وزن 75 کلو تھا۔میزبان ندا یاسر نے جب یہ بات سنی تو انہیں حیرانگی ہوئی تاہم آئمہ بیگ  کہنا تھا کہ انہیں ڈینگی ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا وزن آج تک دوبارہ کبھی نہیں بڑھا ۔

آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ان کا وزن 75 کلو تھا اور ان کی ٹرپل چِن تھی۔آئمہ بیگ کی یہ بات سن کر ندا یاسر حیران رہ گئیں اور کہا کہ آپ بچی ہوں گی تب۔

جس پر آئمہ نے جواب دیا کہ وہ بچی نہیں تھیں تب وہ 16 سال کی تھیں اور کالج میں تھیں، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فِٹ لگتی ہیں تو انہیں کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ان کے ساتھ کی ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ ان کا وزن 75 کلو بلکہ اس سے بھی زیادہ تھا تو وہ ہر طرح کے کپڑے نہیں پہن سکتی تھیں۔انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کہنا نہیں چاہیے لیکن انہیں ڈینگی ہوگیا تھا اور اس کے بعد ان کا وزن دوبارہ کبھی بڑھا ہی نہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں جنگی بیانیہ کی ترویج؛ ایران کے خلاف حملے میں تھنک ٹینکس کا کردار بے نقاب

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:رپورٹ کے مطابق امریکی نومحافظہ کار تھنک ٹینکس نے ایران کے

عراقی رہبر علی سیستانی کی توہین کی مذمت میں عراقیوں کا مظاہرہ

?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں:   آج بغداد کے تحریر اسکوائر پر عراق کے شیعہ مقتدر 

امریکہ کے چھ بڑے شہروں میں پرتشدد جرائم میں اضافے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     2021 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ بڑے

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

 کیا ایران جوہری مذاکرات میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گا ؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مسقط اور روم کے شہروں میں ایرانی اور

یورپی یونین کے قانون ساز نے ترکی کو تنہا چھوڑنےکی دھمکی دی

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے سب سے بڑے پارلیمانی گروپ یورپین پیپلز

صہیونی تجزیہ کاروں کی نظر میں شام کی صورتحال

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شام میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے