?️
کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے فلسطینی علاقے رفح میں شدید بمباری پر جہاں دنیا کی ہر آنکھ اشکبار ہے، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات بھی غمزدہ ہیں۔
ماہرہ خان سے لے کر یمنیٰ زیدی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے لے کر آمنہ الیاس اور عمیر جسوال سے لے کر نادیہ حسین تک متعدد شوبز شخصیات نے اسرائیلی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے صیہونی ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی طیاروں نے 27 مئی کو رفح کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، جس سے کم سے کم 45 بچے، خواتین اور افراد شہید ہوگئے تھے۔
رفح پر اسرائیلی بمباری پر دنیا بھر کی جانب سے شدید مذمت کی گئی جب کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے صیہونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
رفح پر بمباری کے بعد جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
شوبز شخصیات نے رفح میں اسرائیلی بمباری کی گرافکس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار شدہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت کو واضح نسل کشی قرار دیا۔
ماہرہ خان، یمنیٰ زیدی، آمنہ الیاس، نیمل خاور، صحیفہ جبار خٹک، عمیر جسوال، علی رحمٰن خان، عائشہ عمر اور زارا ترین سمیت دیگر شخصیات نے بھی انسٹاگرام پر رفح پر بمباری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
جہاں شوبز شخصیات نے اسرائیلی بمباری کی شدید مخالفت کی، وہیں اداکاروں نے دعا کی کہ خدا اسرائیلی بمباری کا خاتمہ کریں اور فلسطینی سکھ کا سانس لیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر گزشتہ برس اکتوبر سے حملے اور بمباری جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان
?️ 29 جنوری 2023مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر
جنوری
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی
مئی
لاہور ہائی کورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر
?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور
جولائی
پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کے اسرائیل پر فائر کئے میزائلوں کی ویڈیو بنالی، ترجمان پی آئی اے کی ویڈیو بنانے کی تصدیق
?️ 17 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایران
جون
پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے:جنرل عاصم منیر
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی تھنک
جون
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل
گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی
?️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان
اپریل
اسلام آباد میں سویڈن کا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سویڈن نے سیکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے
اپریل