?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسان کی پہچان کے بارے میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بولنے سے پہلے انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے۔کسی انسان کی ہمت اور توانائی اس کے بولنے سے پہلے اس کا تعارف کروا دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی ہمت و توانائی آپ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف کروا دیتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہاں! میں توانائیوں پر یقین رکھتی ہوں۔
اداکارہ حرا مانی کی اس پوسٹ کو چند ہی لمحوں میں 18 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کراچی میں لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی مدد کرنے کے باعث خاصی مقبول ہیں۔حرا نے لاک ڈاؤن میں گزرنے والے روز و شب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس سے پہلے کی جو زندگی تھی وہ بہت ٹی وی، فلمی اور ڈرامائی دنیا تھی۔’لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔ کس طرح صبح ہوتی ہے کب شام ہوتی ہے پتا ہی نہیں چلتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
ستمبر
عراق میں امریکی اتحاد کے تین قافلوں پر حملہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تین
ستمبر
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست
کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگ لیے
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی مشیر
دسمبر
ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح
مئی
بانی پی ٹی ائی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت ملتوی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی
جون
امریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: پچھلے سال، PBS کے مطابق، فوج میں خودکشیوں کی تعداد
نومبر