?️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔ حماس تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’افسوس کی بات ہے کہ زیادہ تر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، اگر ہم عملی طور پر کچھ نہیں کرسکتے تو کم ازکم ہمیں آواز اٹھانی چاہیے۔‘
گوہر رشید حال ہی میں ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کبریٰ خان سے تعلقات سمیت کریئر پر کھل کر باتیں کیں۔
پروگرام کے شروع میں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میں ایک اداکار نہیں بن سکتا، اس کی ایک اہم وجہ سوسائٹی میں موجود اداکاروں کی خوبصورتی کا معیار تھا جس کے لیے کہا جاتا ہے ایک اداکار کے لیے گورا رنگ، لہراتے بال اور بلی جیسی آنکھیں ہونا ضروری ہیں۔
گوہر رشید نے اپنے چہرے کے داغ دھبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے چہرے کے بارے میں شوبز کے لوگوں نے کئی تبصرے کیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر شوبز انڈسٹری میں سے کسی نے مجھے سپورٹ نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو ثابت کیا، فیس بُک پر مجھے ایک میسج آیا تھا جس کی وجہ سے میں اپنے چہرے کے حوالے سے آج بھی پُراعتماد ہوں، اس میسج میں لڑکے نے کہا میرے چہرے پر بھی آپ کی طرح ہی دھبے تھے، آپ کو دیکھ کر میرے اندر اعتماد آیا کہ میں بھی کچھ کرسکتا ہوں۔’
گوہر رشید نے کہا کہ اس لڑکے کے پیغام نے میری زندگی میں اہم تبدیلی پیدا ہوئی۔
اداکار نے کہا کہ ’میں نے ڈراما سیریل من مائل اور ڈائجسٹ رائٹر کی کامیابی کے بعد فلم رنگریزہ میں کام کیا اور شکر ہے کہ یہ فلم فلاپ ہوئی کیونکہ اگر وہ فلم ہٹ ہوتی تو مجھ میں تکبر آجاتا، میں سچ کہہ رہا ہوں، فلم فلاپ ہونے کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ میرا کوئی مستقبل نہیں ہے، جب کامیابی ملنی ہوگی اللہ خود ہی دے دیں گے۔‘
ماضی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان سے متعلق افواہیں پھیلیں کہ دونوں نے آپس میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے درمیان چند سال سے رومانوی تعلقات ہیں۔
دونوں کو انتہائی قریب دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں کئی مواقع پر اپنی دوستی اور تعلقات سے متعلق بھی بات کر چکے ہیں۔
دی ٹاک ٹاک شو کے پروگرام میں گوہر رشید سے اداکارہ کبریٰ خان سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ان کے اور کبریٰ خان کے درمیان رومانوی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر اس پروگرام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اور کبریٰ خان بہت اچھے دوست ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر رشتے کو شادی میں تبدیل کردیں تب ہی وہ پائیدار رہ سکتا ہے، کچھ رشتے جیسے بنتے ہیں انہیں ویسے ہی رہنے دینا چاہیے۔
گوہر رشید نے یہ بھی کہا کہ ’فی الحال ہم ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بولی وڈ فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، لڑکا اور لڑکی دوست ہوسکتے ہیں، یہ بہت دقیانوسی اور پرانی بات ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہوسکتے، میری اور کبریٰ کی دوستی 8 سال پرانی ہے، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔‘
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ہٹ کر سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے گوہر رشید نے کہا کہ ’معاشرے میں زیادتیاں ہوتے ہوئے دیکھیں تو مجھے احساس ہوا کہ اگر ہم عملی طور پر کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم ہمیں آواز اٹھانی چاہیے۔‘
انہوں نے فلسطین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فلسطین سے متعلق زیادہ تر شوبز اداکاروں نے آواز اٹھائی ہے لیکن افسوس کی بات ہے زیادہ تر لوگ اس پر بات نہیں کر رہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص کو اس مسئلے پر آواز اٹھانی چاہیے۔‘
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی دہائیوں تک فلسطینیوں پر بمباری کی جاتی رہی ہے تاہم 7 اکتوبر سے غزہ پر شدید بمباری جاری ہے، ان حملوں میں 8 ہزار 400 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں جب کہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہوچکے ہیں، مارے جانے والوں میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خوف کی وجہ سے صہیونی وفد کی دوحہ میں غیر معمولی آمد
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایران
اگست
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش
?️ 13 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن (پی آئی
نومبر
یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے یوکرین کے خلاف روس
ستمبر
نیتن یاہو کنسٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات پر غور کر رہے ہیں
?️ 26 دسمبر 2025نیتن یاہو کنسٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات پر غور
دسمبر
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
امریکی معیشت میں بحران پر تجزیہ کاروں کی وارننگ
?️ 21 ستمبر 2025امریکی معیشت میں بحران پر تجزیہ کاروں کی وارننگ اگرچہ امریکی مرکزی
ستمبر
بولی وڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال پر پاکستانی شوبز شخصیات بھی سوگوار
?️ 25 نومبر 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول کے انتقال کے
نومبر