?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو جانوروں کوقید کرنا یا انہیں پنجرے میں بند کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور وہ اس چیز کے خلاف ہیں انہوں نے ایک گھر میں مرغیوں کو ہر وقت پنجرے میں بند رکھنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جرم کیے بغیر انتہائی خراب جیل میں زندگی گزارنے سے بہتر جلد موت ہوگی۔
جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر آنکھوں دیکھے گئے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک سیٹ پر مرغیوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ مرغیوں کا مالک دن رات انہیں پنجرے میں بند رکھتا ہے۔ گھر کا مالک چوری ہوجانے کے خوف سے انہیں باہر نہیں نکالتا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ دیگر لوگ بھی اپنے گھروں میں مرغیوں کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تصور کیجئے کہ مرغیوں کو رات دن پنجرے میں قید رکھنا انہیں کیسا لگتا ہوگا۔اشنا شاہ نے سوال اٹھایا کہ مرغیوں کو استعمال کرنا ایک چیز لیکن کیا ساری زندگی ہم ان کو تکلیف دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمام جانوروں اور پرندوں کے لئے بولتی ہوں جنہیں باندھا یا قید کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اُشنا جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کریں گی۔
اس سے قبل ماحولیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہرشخص کو آب و ہوا میں بدلاؤ کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا۔ماحول کے بارے میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نایاب جنگلی حیات سے مالامال ہے۔ چیتے، دریائے سندھ کی ڈالفن کی مختلف اقسام ہماری ملک میں پائی جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ
فروری
کویت کا صیہونی مخالف نیا اقدام
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایک کویتی وفد نے صیہونی وفد کی موجودگی کی وجہ سے
مارچ
صہیونیوں کا فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں
اگست
عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا
دسمبر
گیس کی منتقلی کے لیے صیہونیوں کے یورپی یونین اور مصر کے ساتھ خفیہ مذاکرات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے
مئی
پیوٹن نے ماریوپول کا دورہ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول
مارچ
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی
یورپ میں کورونا کی نئی لہر
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:موسم گرما کے آغاز اور آنے والی تعطیلات کے ساتھ ہی
جون