لاہور: (سچ خبریں) اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔پنجاب فلم سینسر بورڈ وزارت ثقافت پنجاب کے تحت کام کرتا ہے اور اس کے زیادہ تر عہدیدار سرکاری ملازمین ہوتے ہیں۔
واسع چوہدری کی بطور وائس چیئرمین تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ بورڈ کے از سر نو تشکیل کردی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری اطلاعات و ثقافت چوہدری گل زمان سینسر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اداکار بطور وائس چیئرمین خدمات سر انجام دیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن تین کے سب سیکشن 2 اور تین کے تحت اور موشن پکچرز آرڈیننس 2013-2012 کے تحت بورڈز کی از سر نو تشکیل کی۔
جہاں واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا، وہیں متعدد شوبز شخصیات کو بورڈ کے ارکان میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
بورڈ کے ارکان میں شامل کی گئی شوبز شخصیات میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت، آمنا الفت، عابد رشید، علی تنویر، زیغم گوندل، اداکارہ جگن کاظم اور فاطمہ خان شامل ہیں۔
خود کو پنجاب فلم سینسر کا وائس چیئرمین مقرر کیے جانے کے حوالے سے واسع چوہدری نے شوبز شخصیات کی جانب سے دی گئی مبارک باد کی انسٹاگرام اسٹوریز بھی شیئر کیں اور انہوں نے نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پنجاب فلم سینسر بورڈ کی از سر نو تشکیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حال ہی میں صوبائی بورڈ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ پر صوبے بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔
پنجاب فلم سینسر بورڈ کے برعکس سندھ فلم سینسر بورڈ اور مرکزی فلم سینسر بورڈ نے ’جوائے لینڈ‘ کو ریلیز کی اجازت دی تھی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے اقدامات صدی کی بربریت
دسمبر
افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں 64 بچے ہلاک
نومبر
یہ یوکرین میں کب تک چلتا رہے گا؟
جولائی
نیٹو کا مشرقی یورپ میں مستقل فوجی اڈے قائم قائم کرنے پرغور
اپریل
پنجشیر محاذ افغانستان کی مکمل آزادی تک لڑتا رہے گا؛احمد شاہ مسعود کے بھائی کااعلان
ستمبر
امریکہ کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟
اکتوبر
فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار
مارچ
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
جنوری