?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد انٹرسیکس/خواجہ سرا جیسے حساس موضوع پر مبنی ایک اور ڈرامے پیش کیا جارہا ہے جس میں اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نیا آنے والے ڈراما ’گرو‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، مختصر دورانیے کے اس ٹیزر میں علی رحمٰن کے انٹرسیکس کے کردار کو دکھایا گیا ہے۔
بغیر کسی ڈئیلاگ کے اس ٹیزر میں دکھایا گیا کہ علی رحمٰن پیسوں کی خاطر تقریب میں رقص کررہے ہیں۔
ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ انٹرسیکس کا کردار ادا کرنے والے علی رحمٰن تقریبات میں رقص کرتے ہوئے خوش ہے لیکن اپنی ذاتی زندگی میں وہ اداس اور غم میں نڈھال ہے۔
اگرچہ ڈرامے میں علی رحمٰن کے کردار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈراما نشر ہونے کی تاریخ ظاہر کی گئی ہے۔
تاہم ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں علی رحمٰن خان کے علاوہ ژالے سرحدی، حرا خان، عمر عالم شامل ہیں۔
ٹیزر جاری ہونے کے بعد شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ اتنے حساس موضوع کو ڈرامے میں کس طرح پیش کیا گیا ہے۔
یہ ڈراما شازیہ وجاہت رؤف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ بلاول حسین عباس نے ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں،
شازیہ وجاہت نے انسٹاگرام پر علی رحمٰن خان کے کردار کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ علی رحمٰن خان نے چیلنجنگ کردار کو نبھایا، انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر مکمل طور پر نیا کردار اپنایا ہے جہاں بہت سے لوگ ایسا کرنے کے لیے دو بار سوچتے ہیں’۔
شازیہ نے لکھا کہ یہ ڈراما انٹرسیکس پر مبنی ہے، جس کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔ انہوں نے اہم موضوع کو منتخب کرنے پر چینل کا بھی شکریہ ادا کیا جسے معاشرے میں متنازع سمجھا جاتا ہے۔
علی رحمٰن خان کے ساتھی اداکاروں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے کردار کی تعریف بھی کی۔
ہانیہ عامر نے ٹیزر کو انسٹا اسٹوری پر شئیر کرتے ہوئے علی رحمٰن خان کو بہادر، باصلاحیت دوست قرار دیتےہوئے لکھا کہ میں اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتی جب تک ہر کوئی آپ کی ناقابل یقین کارکردگی کو نہیں دیکھتا۔
اداکارہ کومل میر اور زارا نور عباس، کبریٰ خان نے بھی علی رحمٰن خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’غیر معمولی‘ کردار کرنے پر انہیں اداکار پر فخر ہے۔


مشہور خبریں۔
ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے انگلش زبان
ستمبر
ایران سعودی عرب معاہدے کے ذریعہ چین کا نئے عالمی نظام کے لیے اہم قدم:کسنجر
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور اس ملک کے تجربہ کار
مارچ
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی
پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک
اپریل
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی 22
اپریل
کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما
?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
فروری
تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو
اپریل
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری