احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تازہ ترین پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے‘۔

احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔

پوسٹر پر احمد اور منشا بینچ پر بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ظاہری طور پر یہ ایک محبت کی داستان ہے۔

کفایت روڈانی کی جانب سے یہی پوسٹر شیئر کیا گیا جس کی آڈیو میں احمد علی اکبر بلند آواز میں کہتے ہیں کہ ’اگر خود نہیں جی پاتے تو کسی اور کو بھی نہیں جینے دیتے کیا؟‘

یاد رہے کہ منشا پاشا اور احمد علی اکبر ایک ساتھ آخری بار فلم ’لال کبوتر‘ میں نظر آئے تھے۔

لال کبوتر کو چند لائنوں میں سمویا جائے تو یہ کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو اپنے حالات بہتر بنانے کے لیے دبئی جانا چاہتا ہے اور اس واسطے اسے 3 لاکھ روپے درکار ہیں، جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیکسی چھینے جانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور اس ڈرامے کے دوران اس کی ملاقات حادثاتی طور پر ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے جس کے صحافی شوہر کو ایک مقامی بلڈر نے نامعلوم ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں قتل کروا دیا ہوتا ہے۔

لال کبوتر میں ٹیکسی ڈرائیور کا کردار احمد علی  نے ادا کیا ہے اور وہ اس کردار میں خوب ججتے ہیں جبکہ مقتول صحافی کی بیوی کا کردار کہنہ مشق منشا پاشا نے نبھایا ہے۔

علاوہ ازیں احمد علی اکبر نے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، انہیں اس ڈرامے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

انہوں  نے ڈرامے میں سادہ مزاج، سانولی رنگت کے سچے انسان کا کردار نبھایا تھا، جن سے اگرچہ متعدد خواتین تعلقات استوار کرتی ہیں مگر وہ ان سے شادی نہیں کرتیں۔

’پری زاد‘ میں اس وقت دلچسپ موڑ آجاتا ہے جب احمد علی اکبر کو ان کے مالک ’سیٹھ‘ بہت بڑی دولت سے نواز دیتے ہیں۔

’پری زاد‘ کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور اسے ہر ہفتے ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا جاتا رہا جبکہ ڈرامے کی آخری قسط سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

پاک افغان بارڈر ایک ماہ بعد کھول دیا گیا

?️ 2 نومبر 2021چمن(سچ خبریں) پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ کے بعد شہریوں

منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل ہے، یہ تو فائز عیسٰی بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی

?️ 20 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی

وفاقی وزیر نے گیس کی فراہمی سے متعلق خبردار کر دیا

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت توانائی حماد اظہر نے سردیوں کی آمد

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کی عرب دنیا میں واپسی کی ضرورت پر زور دیا

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ عراقی پارلیمنٹ کے

غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی

سوڈان میں دسیوں ہزار شہریوں کے بارے میں انتباہ 

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:  میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس وقت سخت انتباہ جاری کیا ہے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،

اسرائیلی ٹینکوں کے ساتھ فالانژوں کی واپسی؛ لبنان میں صہیونیوں کا پانچواں ستون کیا چاہتا ہے؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:ایک طرف لبنان کی حکومت اور عوام مشرقی بحر روم میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے