?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے اور وہاں کام کرنے کا موقع ملا۔
میکال ذوالفقار نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کے آغاز میں ہی بولی وڈ میں کام کرنا شروع کیا تھا، انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گاڈ فادر‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میکال ذوالفقار نے اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی۔
اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنے تجربے سے سیکھا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی جانب سے بھارت میں کام کرنا پائدار نہیں، وہاں کبھی بھی سیاسی حالات بگڑنے پر کیریئر داؤ پر لگ سکتا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ شروع میں جیسے ہی انہیں بھارت میں کام ملنا شروع ہوا تو انہوں نے پاکستان میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگی تو ان کا کیریئر پر خطرے میں پڑ گیا۔
میکال ذوالفقار نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے بعد انہوں نے دوبارہ پاکستان میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں مشکلات پیش آئیں، کیوں کہ پہلے انہوں نے خود یہاں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اداکار کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ سیاسی کشیدگی رہتی ہے اور سیاست ہی جیت جاتی ہے، فنکار اور اداکار سیاست کے آگے مجبور ہوجاتے ہیں، وہاں کام کرنا اچھی بات ہے لیکن وہاں کام کرنا پائدار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے انہوں نے خود پہلے بھارت میں کام کرنے کو ترجیح دی تو ان کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا تھا، اسی طرح پاکستان کے کسی بھی اداکار کو بھارت کو ترجیح نہیں دینی چاہیے، کیوں کہ وہاں ہمیشہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مسائل ہوتے رہتے ہیں۔
میکال ذوالفقار کے مطابق انہوں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو بہت زیادہ اچھے کردار نہیں دیے جاتے، انہیں دکھاوے کے لیے کمزور کردار دیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کام کے دوران اگر کوئی پاکستانی اداکار مشہور ہونے لگتا ہے تو وہاں کے لوگ اس کے پتے کاٹنا شروع کردیتے ہیں۔
بولی وڈ میں کام کا موقع کیسے ملا؟ کے حوالے سے میکال ذوالفقار نے بتایا کہ انہیں احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے بتایا کہ 2007 میں ’گاڈ فادر‘ نامی فلم میں پہلے احسن خان کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کیا اور انہیں فلم کی ٹیم سے جوڑا، جس کے بعد انہیں کاسٹ کیا گیا۔
میکال ذوالفقار نے اپنے بھارت جانے اور بولی وڈ میں کام ملنے کا کریڈٹ احسن خان کو دیا اور کہا کہ ان دونوں کے درمیان اچھی دوستی تھی، اس لیے انہوں نے انہیں وہاں کام کرنے کے لیے کہا۔


مشہور خبریں۔
بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا
?️ 10 نومبر 2025بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا مستند
نومبر
اسرائیل کی معیشت کو حزب اللہ کا جھٹکا
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت، جس نے غزہ کے عوام کی مدد
جنوری
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن
فروری
اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر بری
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی
مئی
امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے
جولائی
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کا انتباہ: فلسطینی زمینوں پر قبضہ جارحانہ اقدام ہے
?️ 19 فروری 2026اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کا انتباہ: فلسطینی زمینوں پر قبضہ جارحانہ
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبرکی پالیسیاں مسلسل جاری ہیں : کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 14 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ
جنوری
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کر دی
?️ 11 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع
نومبر