ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہاتھ کی سرجری کرنا پڑی تاہم ان کے ہاتھ کی سرجری کامیاب ہوگئی۔مداحوں نے ان کے لئے دعائیں کیں جس پر انہوں نے ان سب کا شکریہ ادا کیا ۔
اس حوالے سے ابھیشیک بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ چہرے پر ماسک پہنے بیٹھے ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ پر پٹّی بندھی ہوئی ہے۔
ابھیشیک بچن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ بدھ کو میری نئی فلم کے سیٹ پر چنئی میں ایک عجیب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میرا ہاتھ ٹوٹ گیا۔
بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ ’اُن کا ہاتھ ٹھیک کرنے کے لیے سرجری بہت ضروری تھی لہٰذا وہ فوری ممبئی واپس آئے جہاں لیلاوتی اسپتال میں اُنہوں نے سرجری کروائی۔
اُنہوں نے کہا کہ ’اب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے واپس چنئی جارہے ہیں جہاں وہ اپنا ادھورا کام مکمل کریں گے۔‘ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ’جیسا کہ میرے والد کہتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا ہے تو اس سے تھوڑی تکلیف ہوتی ہے۔‘آٓخر میں انہوں نے نیک تمناؤں اور دُعاؤں کے لیے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپ کا ایران کے حوالے سے مشترکہ موقف ہے: فرانس
ستمبر
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
مئی
’یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے‘، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت
مئی
عرب ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز
اپریل
صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا
نومبر
آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہولی وڈ ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکاروں کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت
مارچ
پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار
جنوری
رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟
ستمبر