آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور

?️

لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں معروف اور بڑے اداکار ڈراما ٹیم کو فون کرکے انہیں ڈرامے سے نکلوا دیتے تھے۔

دانش تیمور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی اداکارہ ریکھا ان کا کرش رہی ہیں، وہ ان پر دل و جان سے فدا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے، کیوں کہ وہاں اداکاروں سے ہی دوسرے اداکاروں کے حوالے سے نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور آن اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی بڑا اور اچھا اداکار کیوں نہ ہو لیکن اسے دوسرے اداکاروں کے حوالے سے آن اسکرین غلط باتیں کرنے کا اختیار نہیں، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

دانش تیمور کے مطابق جو اداکار آن اسکرین دوسرے اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں، ان کے پاس اس اداکار کا فون نمبر بھی ہوتا ہے، وہ انہیں فون پر باتیں بتا سکتے ہیں لیکن آن اسکرین انہیں ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے دانش تیمور نے ڈراموں پر تبصرے کرنے والے اداکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کیا کہ ایسے لوگ بھی ڈراموں پر تنقید اور تبصرے کر رہے ہوتے ہیں، جنہیں اداکاری کے اے کا علم بھی نہیں ہوتا۔

دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کسی پبلک ریلیشن (پی آر) ایجنسی کی خدمات نہیں لے رکھیں، انہیں ایسی چیزوں کی ضرورت ہی نہیں۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کیریئر کے آغاز پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں آڈیشن دینے جاتے تھے، اس جگہ سے کافی پہلے موٹر سائیکل کھڑی کرتے تھے۔

دانش تیمور نے کہا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا، انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بعض ڈراما ساز بتاتے تھے کہ ان کے لیے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔

اگرچہ دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں اداکار فون کرکے ڈراموں سے نکلواتے تھے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

مشہور خبریں۔

لاہور دھماکے میں اہم حقائق کا انکشاف

?️ 21 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے

سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی

دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل ایمنسٹی

?️ 29 نومبر 2025 دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل

صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی

پاکستان نے سعودی-ایران مذاکرات میں سہولت کاری کی، دفتر خارجہ

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے

نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی اسلحے کے بغیر عراق سے نہیں نکلیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدہ دار نے اس بات پر

بجٹ میں صوبوں کا حصہ

?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے