آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل

آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں نے اپنا ردعمل دکھاتے ہوئے آریان خان کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اتوار 3 اکتوبر کو  ممبئی کے ساحل کے قریب موجود ایک کروز جہاز سے منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم اب بالی ووڈ کے ستارے جن میں سنیل شیٹی، سوچترا کرشنامورتھی اور دیگر شامل ہیں، نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس حوالے سے اداکار سنیل شیٹی نے میڈیا سے کہا کہ وہ فوری طور پر کسی نتیجے پر نہ پہنچیں بلکہ سچ کو سامنے آنے دیں، اس بچے کو موقع دیں کہ وہ اپنی صفائی پیش کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بچے کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی بالی ووڈ میں کچھ ہوتا ہے تو میڈیا خود سے چھان بین کر کے نتیجہ نکال لیتا ہے جو غلط ہے، سچ سامنے آنے دیں۔ گلوکارہ سوچترا کرشنامورتھی نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کے لیے سب سے سخت وقت اپنے بچے کی تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شاہ رخ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ آریان خان کے ساتھ دو دیگر افراد منمون دہمیچا اور ارباز مرچنٹ بھی گرفتار ہوئے ہیں اور انہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی میں واقعہ دفتر منتقل کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی تھنک ٹینک نے شام میں ترکی اور قطر کے اثر و رسوخ کے بارے میں واشنگٹن کو خبردار کیا ہے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز نے وائٹ ہاؤس کے حکام

عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع

?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی

صیہونی روح نامی اتحاد کا بنتے ہی خاتمہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی روح نامی اتحاد کی تشکیل کے صرف 46 دن بعد

شہباز شریف اگر ملک سے باہر چلے جاتے تو واپس لانا مشکل ہو جاتا

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی

زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی

?️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی

ویڈنزڈے گرل جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

?️ 9 اکتوبر 2025پیرس: (سچ خبریں) نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ویڈنزڈے کی مرکزی کردار

ہماری حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کو بہترکیا: فواد چوہدری

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے