ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں نے اپنا ردعمل دکھاتے ہوئے آریان خان کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اتوار 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب موجود ایک کروز جہاز سے منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔
تاہم اب بالی ووڈ کے ستارے جن میں سنیل شیٹی، سوچترا کرشنامورتھی اور دیگر شامل ہیں، نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
اس حوالے سے اداکار سنیل شیٹی نے میڈیا سے کہا کہ وہ فوری طور پر کسی نتیجے پر نہ پہنچیں بلکہ سچ کو سامنے آنے دیں، اس بچے کو موقع دیں کہ وہ اپنی صفائی پیش کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بچے کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی بالی ووڈ میں کچھ ہوتا ہے تو میڈیا خود سے چھان بین کر کے نتیجہ نکال لیتا ہے جو غلط ہے، سچ سامنے آنے دیں۔ گلوکارہ سوچترا کرشنامورتھی نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کے لیے سب سے سخت وقت اپنے بچے کی تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شاہ رخ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ آریان خان کے ساتھ دو دیگر افراد منمون دہمیچا اور ارباز مرچنٹ بھی گرفتار ہوئے ہیں اور انہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی میں واقعہ دفتر منتقل کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
قازقستان کی حکومت کا نوجوانوں پر اعتماد، مستقل وزراء کی چھٹی
جنوری
دماغی مسائل کے باعث 10 ہزار برطانوی فوجی نوکری سے برطرف
جنوری
ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش
فروری
Baking industry growth set to rise on more stable economy
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
ستمبر
ڈاکٹر کے بیٹے کو ڈاکٹر بننے پراقربا پروری نہیں سمجھا جاتا تو اداکاروں کے ساتھ ایسا کیوں؟ علی سفینا
اکتوبر
سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے: اردگان
اگست
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟
جون