?️
سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے یمن کی موجودہ خراب صورتحال مزید بڑھ جائے گی۔
صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی خواتین یونین نے یمنی انصار اللہ تحریک کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمن اور اس کے عوام مسلسل محاصرے اور جارحیت کے باعث سب سے بڑے انسانی بحران میں مبتلا ہیں، یمنی خواتین یونین نے زور دے کر کہا کہ اس فیصلے سے انسانیت سوز بحران مزید بڑھ جائے گا ، خوراک اور ادویات کی درآمدات رک جائیں گی اور معاشی تباہی کے عمل میں تیزی آئے گی، یونین نے بالآخر یمنی عوام کے خلاف اس سخت فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یمن کی انصار اللہ مزاحمتی تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے اپنے فیصلےسےامریکی کانگریس کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ میں انصاراللہ کے تین رہنماؤں ، عبدالمالک الحوثی ، عبدالخالق بدرالدین الحوثی اور عبداللہ یحیی الحکیم کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا ارادہ رکھتا ہوں جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین جارج مائکس کی سربراہی میں امریکی ایوان نمائندگان کے 25 اراکین نے ایک خط میں یمنی انصار اللہ تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی حکومت کے قلیل نگاہی فیصلے کی مذمت کی ۔


مشہور خبریں۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنٹ قابو سے باہر
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے نائب صدر جے ڈی
جنوری
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق افغانستان
اپریل
مصر کی عوام اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کے خلاف
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی عبوری حکومت میں وزیر اعظم عبدالعزیز صالح بن حبتور
فروری
کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کی بڑی کمی
?️ 4 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس
ستمبر
تمام عرب سردار سلیمانی کے بہت بڑا مقروض: عطوان
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے تمام عرب کو جنرل قاسم سلیمانی کا مقروض
جنوری
کیا غزہ جنگ بندی، نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے؟
?️ 16 اکتوبر 2025کیا غزہ جنگ بندی، نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے؟
اکتوبر
بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ
جون
ٹرمپ 83 ملین ڈالر کی سزا کو کالعدم کرنے میں ناکام
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے معروف امریکی مصنفہ جین
ستمبر